qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

بلڈ پریشر جانچ اور کاؤنسلنگ سنٹر کی جانب سے “صحت مند نہٹور” مہم چلائی جائےگی

نہٹور میں قائم شوگر اور بلڈ پریشر جانچ اور کاؤنسلنگ سنٹر کی جانب سے شہر کے ہر میونسپل وارڈ میں جانچ اور کاؤنسلنگ کیمپ لگائے جائیں گے۔ یہ اطلاع کاؤنسلنگ سنٹر کے بانی غزال مہدی نے دی ہے۔ مہدی ولا میں سینٹر سے وابستہ ہیلتھ رضا کاروں کے ہفتہ وار اجلاس کے بعد غزال مہدی نے کہا کہ “صحت مند نہٹور” مہم کے تحت ان کیمپوں کے قیام کا شیڈول میونسپل کونسلرز کی سہولت کے مطابق طے کیا جائے گا۔

اس سے قبل نہٹور کی ایک معتبر اور بزرگ شخصیت غلام حسین رضوی نے مہدی ولا میں قائم شوگر اور بلڈ پریشر جانچ اور کاؤنسلنگ سنٹر کا دورہ کیا۔ انہوں نے ہیلتھ رضاکاروں اور جانچ کرانے کے لیے آئے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت کے شعبے میں ‘شوگراور بلڈ پریشر کی جانچ اور کاؤنسلنگ ایک مفید عمل ہے اور مذہبی اعتبار سے یہ ثواب جاریہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے مفید اور نیک کام میں ہر مسلک، مذہب اور سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے افراد کو آگے آ کر تعاون کرنا چاہئے۔ غلانم حسین رضوی نے ہیلتھ رضاکاروں سے سینٹر کی طرف سے فراہم کی جانے والی مفت خدمات کے بارے میں بات چیت کی اور سینٹر کی خدمات میں توسیع کی دعا کی۔

سینٹر کے بانی اور منیجر غزال مہدی نے غلام حسین رضوی کا شکریہ ادا کیا اور ان سے مرکز کی سرپرستی کی درخواست کی۔
قابل ذکر ہے کہ شوگر اور بلڈ پریشر جانچ اور کاؤنسلنگ سینٹر کی مفت خدمات کا سفر اب 35ویں ہفتے میں داخل ہو گیا ہے۔ سینٹر میں ہیلتھ رضاکاروں اور طبی جانچ سہولت سے مستفید ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

Related posts

دہلی۔21 برس سے کم عمر کے لوگ شراب نہیں پی سکیں گے

qaumikhabrein

اب امریکہ کسی ملک میں فوجی اڈہ قائم نہیں کرےگا۔ جو بائڈن کا اعلان

qaumikhabrein

افغانستان میں داعش کا کمانڈر ابو عمر خراسانی جہنم واصل۔ طالبان نے تصدیق کردی ۔

qaumikhabrein

Leave a Comment