qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

نہٹور میں صحت رضاکاروں کے لئے بیداری کیمپ لگےگا۔

حفظان صحت کی خدمت کے لئے رضاکاروں کی ضرورت ہمیشہ رہتی ہے۔ سماجی خدمت کا جزبہ رکھنے والوں کو حفظان صحت کی جانب راغب کرنے اور انہیں تربیت دینے کے لئے ایک بیداری کیمپ آئندہ 3ستمبر کو نہٹور میں مہدی ولا میں منعقد کیا جائےگا۔ یہ اطلاع
‘مفت شوگر اور بلڈ پریشر جانچ اور اور کاؤسلنگ سنٹر’ کے بانی و منیجر غزال مہدی نے دی ہے۔ غزال مہدی نے رضاکاروں کی ایک میٹنگ کے بعد کہا کہ کیمپ میں ماہرین صحت کے لیکچرز ہوں گے جن کا مقصد رضاکاروں میں بیداریِ صحت کی سطح کو بڑھانا اور انہیں وہ ابتدائی ٹرینگ دینا ہے جس سے وہ کسی بھی میڈیکل ایمرجنسی صورتحال میں اپنی غیر طبی ذمہ داریوں کو پورا کر سکیں اور انسانی خدمت کا فریضہ انجام دیں۔

غزال مہدی نے کہا کہ ریٹائرڈ میڈیکل آفیسر بجنور ڈاکٹر ستیہ کام ، ڈاکٹر وکاس تیاگی اور ڈاکٹر سینم تیاگی نے ٹرینگ کیمپ میں لیکچر دینے کے لیے اپنی رضامندی دے دی ہے۔ روڑکی کے ڈاکٹر وکاس انیس تھیسیا کے ماہر ہیں اور وہاں بیداریِ صحت کی تحریک میں سرگرم ہیں۔ ان کا آبائی وطن نہٹور ہے اور وہ ڈاکٹر سنتوش تیاگی کے فرزند ہیں۔ ڈاکٹر سینم ڈاکٹر وکاس کے فرزند ہیں اور دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز۔(ایمس) میں ایم بی بی ایس کے بعد پوسٹ گریجویشن کر رہے ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ‘شوگر اور بلڈ پریشر جانچ اور کاؤنسلنگ سنٹر’ گزشتہ 42 ہفتوں سے مسلسل اپنی مفت خدمات عوام کو فراہم کر رہا ہے۔ اس مرکز سے اب تک ایک ہزار سے زائد افراد فیضیاب ہو چکے ہیں اور اس سینٹر نے 30 سے ​​زائد ہیلتھ رضاکار تیار کیے ہیں جو سینٹر پر جانچ اور کاؤنسلنگ سے متعلق اپنی خدمات پیش کرتے ہیں۔ اپنی نوعیت کے اس منفرد سینٹر کو ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن پروموشن ٹرسٹ نے 16 اکتوبر 2022 کو “صحت مند نہٹور” مہم کے تحت مہدی ولا میں قائم کیا تھا۔

Related posts

یوگی کی پولیس کا خوفناک چہرہ۔ کسی کے ہاتھ پیر میں کیلیں ٹھونکیں تو کسی کو بری طرح پیٹا۔

qaumikhabrein

کورونا کا خاتمہ ابھی کافی دور۔۔ عالمی صحت تنظیم کے سربراہ کو اندیشہ۔

qaumikhabrein

مغربی کنارے میں محمود عباس کے خلاف زبردست غصہ۔ سیاسی حریفوں کو ٹھکانے لگایا جارہا ہے۔

qaumikhabrein

Leave a Comment