qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

نہٹور میں صحت رضاکاروں کی تربیتی ورکشاپ 3 ستمبر کو

شوگر، بلڈ پریشر اور پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ایک “ہیلتھ والنٹیرس ٹریننگ ورکشاپ” 3 ستمبر 2023 مہدی ولا، نہٹور میں ہوگی۔جس کا اہتمام ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن پروموشن ٹرسٹ (رجسٹرڈ) کی شاخ “شوگر اور بلڈ پریشر جانچ اور کاؤنسلنگ سینٹر “ کرےگی۔

سینٹر کے بانی اور مینیجر غزال مہدی نے بتایا کہ اس ایک روزہ مفت ورکشاپ میں 40 سے زائد والنٹیر شریک ہوں گے اور اس سے ڈاکٹر ستیہ کام تومر، (ریٹائرڈ میڈیکل آفیسر)، ڈاکٹر وکاس تیاگی اور ڈاکٹر سنیتا تیاگی ( میڈیکل آفیسر) خطاب کریں گے۔ یہ ماہرین والنٹیرس کو سی پی آر کی ٹریننگ بھی دیں گے جو ایک ایمرجنسی طبی تکنیک ہے جس کے ذریعے کسی شخص کا سانس یا دل کی حرکت بند ہو جانے کی صورت میں اس کی جان بچائی جا سکتی ہے۔

اس ورکشاپ کی تیاری کمیٹی کا جلسہ آج سنٹر میں ہوا جس میں اس سے وابستہ 29 رضاکاروں نے شرکت کی اور ورکشاپ کی تیاریوں کو حتمی شکل دی۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ شوگر اور بلڈ پریشر جانچ اور کاؤنسلنگ سنٹر گزشتہ 45 ہفتوں سے “صحت مند نہٹور” مہم کے تحت شہریوں کو مفت خدمات فراہم کر رہا ہے۔ یہ سینٹر 16 اکتوبر 2022 کو ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن پروموشن ٹرسٹ کے زیر سرپرستی جامعہ ملیہ اسلامیہ کے پانچ سابق طالب علموں، پروفیسر زبیر مینائی، شیام سندر اگروال، غزال مہدی، مہندر سنگھ منرال اور حسن عبداللہ نے قائم کیا تھا۔

Related posts

ریاض عالم کو آئی کین” I Can ” فاؤنڈیشن نے اعزاز سے نوازہ

qaumikhabrein

امام زین العابدین کے یوم شہادت پر مستحقین میں راشن کی تقسیم۔

qaumikhabrein

شیعہ دشمن قوتیں مرجعیت کی طاقت کو کمزور کرنا چاہتی ہیں۔۔ مولانا شہوار نقوی

qaumikhabrein

Leave a Comment