qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

نہٹور۔50 طبی والنٹیروں کو اعزاز سے نوازا جائے گا۔

’صحت مند نہٹور‘ مہم کے تحت قائم کیے گئے ’شوگر اور بلڈ پریشر جانچ اور کاؤنسلنگ سینٹر‘ کی مفت خدمات کی پہلی سالگرہ کی تقریب کا اہتمام 29 اکتوبر 2023 بروز اتوار صبح 10 بجے مہدی ولا، نہٹور میں کیا جائے گا۔

سنٹر کے بانی اور منیجر غزال مہدی نے بتایا کہ اس موقع پر مہمان خصوصی جسٹس شری تلونت سنگھ سابق جج دہلی ہائی کورٹ ہوں گے اور مہمان اعزازی ڈاکٹر وکاس تیاگی، ایم ڈی ہوں گے۔ اس تقریب میں ان پچاس والنٹیروں کو بھی اعزاز سے نوازا جائے گا جنہوں نے مرکز کے زیر اہتمام اور ڈاکٹر وکاس تیاگی کے زیر نگرانی شوگر، بلڈ پریشر اور سی پی آر پر ٹریننگ ورکشاپ کامیابی سے مکمل کی!
غزال مہدی نے کہا کہ اس تقریب میں اسکول اور کالج کے پرنسپلز، منیجرز، سینئر اساتذہ، میونسپل کونسلرز، تاجر، وکلاء اور مختلف کمیونٹیز کے لوگ شرکت کریں گے۔ ان کے علاوہ ضلعی سطح کے کچھ افسران کی بھی شرکت متوقع ہے۔

ریٹائرڈجسٹس تلونت سنگھ اور غزال مہدی

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن پروموشن ٹرسٹ کے ذمہ داروں غزال مہدی، پروفیسر زبیر مینائی، شیام سندر اگروال، مہندر سنگھ منرال اور حسن عبداللہ نے ٹرسٹ کی ایک پہل ‘صحت مند نہٹور’ کے تحت یہ جانچ اور کاؤنسلنگ سینٹر 16 اکتوبر 2022 کو شروع کیا تھا۔
سالگرہ کی تقریبات کی تیاریوں کے لیے مہدی ولا میں والنٹیروں کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں محمد حذیفہ، محمد عاصم، ہدا نفیس، بلال، محمد سفیان، محمد ارشد، علی فریدی، انکش کمار، پوجا، سہیل قریشی، محمد خضر ، عبدالقادر، شائستہ انجم، ادیبہ عظیم، ضیاء عظیم، منتشا پروین، شب نور، مہرین سیفی، نروپما اور انم ملک نے شرکت کی۔

Related posts

عالمی حدت کا نتیجہ۔۔قطب شمالی کے برفیلے سمندر کی برف کم ہورہی ہے۔

qaumikhabrein

مشہد مقدس میں بین الاقوامی قرآن و عترت نمائش کا افتتاح

qaumikhabrein

کابل میں دس بے قصوروں کےقتل کے لئے کسی امریکی فوجی کو سزا نہیں دی جائےگی۔

qaumikhabrein

Leave a Comment