qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

68 ہفتوں سے جاری ہیں مفت جانچ  خدمات ۔۔

بارش اور سردی کے باوجود درجنوں مرد اور خواتین نے اپنے  بلڈ پریشر، شوگر اور آکسیجن لیول، وزن اور درجہ حرارت کی جانچ ” شوگر اور بلڈ پریشر جانچ اور  کاؤنسلنگ سنٹر” میں کرائی۔ کچھ لوگوں کانہار منھ بلڈ شوگر لیول 300 سے زیادہ اور بلڈ پریشر لیول 180/110 کے قریب پایا گیا۔ جانچ سینٹر کے مینیجر  غزال مہدی نے ایسے تمام مریضوں کی کاؤنسلنگ کی اور انہیں شوگر اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے کے لیے مناسب خوراک اور پرہیز کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ ایسے مریضوں کو سنٹر کی طرف سے دی گئی ٹیسٹ رپورٹ کے ساتھ پرائمری ہیلتھ سینٹر بھیجا جاتا ہے جہاں زیادہ تر مریضوں کو شوگر اور بلڈ پریشر کی مفت ادویات ملتی رہتی ہیں۔

جانچ  ٹیم کی قیادت سینیر والنٹیر محمد حذیفہ نے کی اور تعاون کرنے والوں میں محمد خضر، رفا پروین، فہد شیخ، ہدی نفیس، محمد عاصم، شائستہ انجم، عبدالقادر، حمزہ فریدی شامل تھے۔

قابل ذکر ہے کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے 5 سابق طلباء – غزال مہدی، شیام سندر اگروال، پروفیسر زبیر مینائی، مہندر سنگھ منرال اور حسن عبداللہ – نے  ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن پروموشن ٹرسٹ کے تحت 16 اکتوبر 2022 کو مہدی ولا نہٹور  میں اس جانچ اور کاؤنسلنگ سینٹر کو قائم کیا تھا جس نے اپنی مفت خدمات کے 68 ہفتوں کا شاندار سفر مکمل کیا۔ ہزاروں لوگ  اس سے  فیضیاب  ہوچکے ہیں۔

Related posts

یو پی پولیس کامحرّم سرکولریا نوشتہ منافرت؟ از سراج نقوی

qaumikhabrein

اورنگ آباد میں شر انگیزی کی کوشش ناکام۔

qaumikhabrein

سعودی عرب کی جیلوں میں قید ہیں اہم شیعہ شخصیات

qaumikhabrein

Leave a Comment