صحت مند اور صاف ستھرے معاشرے کی تعمیر کے لیے پری پرائمری تعلیم کو بہتر بنانا ہم سب کے لیے ایک مہم ہے جس کے ذریعے ہم اپنی نئی نسل کو ایک روشن مستقبل کی ضمانت دے سکتے ہیں۔یہ بات جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اسسٹنٹ پروفیسر اور سید عابد حسین سینئر سیکنڈری اسکول کے سابق پرنسپل نصیب احمد خاں نے مہدی ولا نہٹور میں قائم سٹی کراؤن پبلک اسکول کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اسکول کے بانی غزال مہدی نے ڈیڑھ سال قبل صحت کے شعبہ میں پہل کی اور نہٹور میں ایک مفت شوگر اور بلڈ پریشر جانچ اور کاؤنسلنگ سنٹر قائم کیا اور اب وہ معیاری پری پرائمری تعلیم کے ذریعے معاشرہ کو ایک بہتر سمت دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔
غزال مہدی نے کہا کہ شہر میں معیاری پری پرائمری تعلیم نہ ہونے کی وجہ سے چھوٹے بچوں کو میلوں دور دوسرے شہروں میں جانا پڑتا ہے، اس مشکل کو دور کرنے کے لیے انہوں نے یہ پری پرائمری اسکول قائم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکول میں بچوں کو ایسا ماحول دیا جائے گا جس میں وہ اسکول کو اپنا بہترین دوست سمجھیں گے اور اس سے محبت کریں گے۔
مہمان خصوصی اور دھام پور تحصیل میں متعدد ثانوی اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کے بانی ساہو نریندر گپتا نے کہا کہ 25 سال بیرون ملک رہنے کے بعد غزال مہدی اگر چاہتے تو امریکہ یا یورپ کے کسی بھی ملک میں آباد ہو سکتے تھے لیکن اپنی مٹی سے یہ ان کی محبت ہی ہے جو ان کو اپنے وطن واپس لے آئی اور اور اب وہ صحت اور تعلیم کے میدان میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔
سدھیر کمار ایڈوکیٹ نے اپنے خطاب میں نہٹور کے لوگوں کو مبارکباد پیش کی کہ آج ان میں غزال مہدی جیسے خدمت کرنے والے لوگ موجود ہیںاس افتتاحی تقریب سے سٹی کراؤن پبلک اسکول کی پرنسپل رضیہ زیدی، گورنمنٹ گرلز انٹر کالج کی پرنسپل ببیتا رانی، ایس این ایس ایم انٹر کالج کے سابق پرنسپل میجر چرن سنگھ شرما، سابق سینئر استاد مختار احمد، مہاویر سینی، کامریڈ غلام صابر اور برائٹ وژن کوچنگ سینٹر کے ڈائریکٹر ایس شادمان نے بھی خطاب کیا ۔تقریب کی نظامت اطاعت حسین نے کی اور ان کی معاونت زینب مہدی نے کی۔
تقریب میں شہر کے جن معزز حضرات نے شرکت کی ان میں ڈاکٹر محمد سلیم، ڈاکٹر انکور جین، ڈاکٹر پرویز، ڈاکٹر لقمان، ڈاکٹر قیصر طارق سمیع ایڈووکیٹ، مصویر حسین ایڈووکیٹ، نوید اقبال، صحافی – منیش رانا، وپن ورما، عبدالکلام، ذہین انصاری، عابد رضا – نگر پالیکا کے سابق چیئرمین مقصود انصاری، سابقہ چیر پرسن کے فرزند راجہ انصاری، سیٹھ عبد الستار انصاری، سینئر ٹیچر رسالت اقبال، اختر انصاری، اکرم انصاری، آشوتوش شرما، قاضی ریاض الحسن، سینئر ٹیچر فرزانہ زیدی، انجینئر محمد میاں، ندیم زیدی، ایف ایم بوتیک کی پروپرائیٹر امّ فروہ، کنٹریکٹر جاوید انور، منیر صدیقی، انڈو مغل ریسٹورنٹ کے پروپرائٹر محمد معروف، کیمسٹ خورشید صدیقی، شیخ سلمی، عمران نظامی، کنٹریکٹر رفیق احمد، محتشم زیدی، آفاق صدیقی، انیس احمد، عمر فریدی، سینیر ٹیچر سرکار زیدی، استاد رضوان انصاری، نفیس سیفی، ناصر قریشی، وصال مہدی، شان حیدر، محمد مہدی، چاند فٹافٹ،میونسپل کونسلر ریاض بونٹس، سابق کونسلر زاہد حسین و بابو قریشی، کسان یونین کے شہر صدر دلشاد احمد، کسان رہنما نوشاد عالم اور شیخ فہد سمیع پرنس وغیرہ شامل ہیں۔۔