qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

سٹی کراؤن پبلک سکول  کی سالانہ تقریبات

نہٹور میں سٹی کراؤن پبلک سکول نے اپنے پہلے سالانہ دن کی تقریب کا اہتمام مہدی ولا میں کیا جس میں پری نرسری اور نرسری کے ننھے مُننے  بچوں نے نظمیں، نغمے اور رقص پرمشتمل پروگرام پیش کر  کے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور حاضرین کا دل جیت لیا۔تقریب کے مہمان خصوصی نہٹور نگر پالیکا چیئرپرسن کے شوہر زید رشید اور مہمان اعزازی سابق نگر پالیکا چیئرمین  مقصود احمد  انصاری تھے۔انہوں نے مقابلوں میں اہم مقام حاصل کرنے والے  طلبہ کو سرٹیفکیٹس اور میڈلز پیش کئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  زید رشید نے شہر میں ہونے والے ہر بامعنی تعلیمی اقدام کے لئے اپنے تعاون کا یقین دلایا جبکہ مقصود انصاری نے طلباء کو آفاقی اقدار  سے آراستہ کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

اسکول کی سالانہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے پرنسپل رضیہ زیدی نے کہا، “ہم نے اپنے ننھے مُننے بچوں کی شخصیت کو نکھارنے کا ہر طرح سے بہت خیال رکھا ہے، ان کی جذباتی اور سماجی صلاحیتوں سے لے کر ان کی زبان، علمی اور جسمانی نشوونما تک ہر چھوٹی چھوٹی تفصیل پر  توجہ دی ہے۔ سال بھر میں ہم نے ان کی دلچسپیوں اور تخلیقی صلاحیتوں کو مختلف تدریسی وسائل اور سرگرمیوں جیسے  کہانی سنانے، نظمیں پڑھنے، کلے ماڈلنگ اور آرٹ کے ذریعے پروان چڑھایا ہے۔ یہ عملی تجربات نہ صرف بچوں کے لیے سیکھنے کے عمل کو پرلطف بناتے ہیں بلکہ ان کی سوچ کو اپنے اردگرد کی دنیا سے جوڑنے میں بھی مدد کرتے ہیں”۔

رضیہ زیدی نے طلباء کی ہمہ گیر ترقی میں بہترین کردار ادا کرنے کے لئے اسکول کی اساتذہ میڈم ناہید انصاری، میڈم عافیہ عاصمی اور میڈم ثانیہ زہرہ کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

منیجنگ ڈائریکٹر، غزال مہدی نے کتابی تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کی ہمہ گیر نشوونما کی اہمیت پر زور دیا اور موبائل کے استعمال کی وجہ سے چھوٹے بچوں کے رویوں میں بڑھتے ہوئے پرتشدد رجحانات پر تشویش ظاہر کی۔ اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے انہوں نے اساتذہ اور والدین پر زور دیا کہ وہ بچوں میں محبت، ایثار اور قربانی کی اقدار کو ابھاریں۔

اس تقریب میں گورنمنٹ گرلز انٹر کالج کی پرنسپل  ببیتا رانی، بزرگ رہنما کامریڈ غلام صابر، بجنور انٹر کالج کے سابق پرنسپل حمزہ زیدی، سماجی کارکن  پیوش اگروال سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی 150 سے زائد اہم شخصیات نے شرکت کی۔

پروگرام سے رئیس عثمانی نے بھی خطاب کیا اور میڈم ناہید انصاری اور سینئر ہیلتھ کارکن اطاعت حسین نے مشترکہ طور پر نظامت کی

Related posts

مولا علی کی وصیت پر عمل کرنے سے انسان کامل بنا جاسکتا ہے۔ مولانا شہوار

qaumikhabrein

یمنی فوج کے سعودی عرب کی دکھتی رگ پر ہاتھ رکھ دیا ہے۔

qaumikhabrein

نائجیریا میں17اسکولی بچے ٹرک سے کچلے۔

qaumikhabrein

Leave a Comment