qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

اللہ کی رضا کے لئے انسانیت کی خدمت کرنا ہی دین ہے۔ مولانا سید کمال طاہر

اللہ کی رضا کے لئے انسانیت کی خدمت کرنا اوراِس کے ذریعہ  معاشرہ کی وحدت کو مضبوط کرنا سب سے بڑا مذہب ہے۔ یہ بات معروف عالم دین مولانا سید کمال طاہر نقوی  بجنوری نے مہدی ولا میں واقع شوگر اور بلڈ پریشر جانچ اور کاؤنسلنگ سینٹر کے منتظمین اور وہاں موجود ہیلتھ والنٹیروں سے گفتگو کے دوران کہی۔ انہوں نے سنٹر کے کارکنوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مدر ٹریسا کی خدمات کاحوالہ بھی دیا۔

سنٹر کے بانی غزال مہدی نے مولانا کو سنٹر کی کارکردگی کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ جانچ سنٹر گزشتہ پچانوے ہفتے سے ہر اتوار کو صبح 8 بجے سے 1 بجے دوپہر تک b p اور شوگر کی جانچ اور کاؤنسلنگ کے تعلق سے اپنی خدمات مفت فراہم کر رہا ہے۔ اب تک دو ہزار سے زائد افراد اس سے فیضیاب ہو چکے ہیں۔ غزال مہدی نے کہا کہ اس سنٹر نے 50 نوجوان ہیلتھ والنٹیر باقاعدہ ٹریننگ دلا کر تیار کئے ہیں جو جانچ اور کاؤنسلنگ کا کام رضاکارانہ طور پر انجام دیتے ہیں۔

گزشتہ روز سنٹر پر درجنوں مرد اور خواتین نے اپنے شوگر اور بلڈ پریشر لیول نیز اہم طبی علامتوں جیسے آکسیجن لیول، وزن، درجہ حرارت وغیرہ کی جانچ کرائی۔ جانچ اور کاؤنسلنگ ٹیم کی قیادت سینئر ہیلتھ والنٹیر محمد حذیفہ نے کی اور انکو تعاون دینے والوں میں ہیلتھ والنٹیرز حافظ اطاعت حسین، شائستہ انجم، انم ملک، منتشا پروین۔ شیخ فھد، عبد القادر، محمد خضر شامل تھے۔

Related posts

مہاراشٹر۔ وزیر داخلہ انل دیش مکھ مستعفی۔الزامات کی ہوگی جانچ۔

qaumikhabrein

کسانوں کے احتجاج کی آواز اقوام متحدہ تک پہونچی

qaumikhabrein

نائجیریا میں اگر ریفرنڈم کرایا جائے تو عوام اسلامی نظام کے حق میں رائے دیں گے۔ شیخ ذک ذکی۔

qaumikhabrein

Leave a Comment