qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

تعلیم انسان کوپورے سماج کی بہتری اور ترقی کے لیے کام کرنے لائق بناتی ہے۔۔پروفیسر انیس انصاری

صحیح تعلیم وہ ہے جو ہمیں ایک ایسا انسان بناتی ہے جو ذات پات، برادری، فرقہ، مذہب اور علاقائیت سے بالاتر ہو کر پورے سماج کی بہتری اور ترقی کے لیے کام کرے۔ان خیالات کا اظہار پروفیسر انیس احمد انصاری نے مہدی ولا میں اپنے اعزاز میں منعقدہ ایک جلسے میں کیا۔انہوں نے ہیلتھ رضاکاروں سے کہا کہ “آپ سب ہیلتھ والنٹیروں کے لیے اس ‘شوگر اور بلڈ پریشر جانچ اور کاؤنسلنگ سنٹر ‘ میں لوگوں کو اپنی خدمات مفت فراہم کرنا دراصل اس تھیوری کا عملی نمونہ ہے جس کا آپ نے اب تک کلاسوں میں مطالعہ کیا ہے”۔ انہوں نے معاشرے میں شوگر اور ہائی بلڈ پریشر جیسی جان لیوا بیماریوں کی جانچ کرنے اور کاؤنسلنگ کے ذریعے لوگوں میں صحت سے متعلق بیداری پیدا کرنے پر سینٹر کے ذمہ داران اور کارکنان کو مبارکباد دی اور اپنے تعاون کا یقین دلایا۔

سینٹر کے بانی اور مینیجر غزال مہدی نے پروفیسر انصاری کی مذاکرہ میں شرکت اور ہیلتھ والنٹیرس کو خدمات اور تعلیم سے متعلق قیمتی ٹپس دینے پر انکا شکریہ ادا کیا اور سینٹر سے وابستہ ہونے کی درخواست کی۔
پروفیسر انصاری آج کل آئی آئی ٹی (دہلی) اور جے این یو (دہلی) میں لیکچر دینے ریاض سے ہندستان آئے ہوئے ہیں۔ ان کا آبائی گاؤں ملک مقیم پور ہے جو نہٹور سے 6 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ انہوں نے ایچ ایم آئی انٹر کالج (نہٹور)، آر ایس ایم ڈگری کالج (دھام پور) اور ساہو جین پوسٹ گریجویٹ کالج (نجیب آباد) سے تعلیم حاصل کی۔ اس کے بعد جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی سے کیمسٹری میں پی ایج ڈی کر کے ڈاکٹریٹ کی ڈگری لی۔ اس وقت وہ سعودی عرب کی کنگ سعود یونیورسٹی کے کنگ عبداللہ انسٹی ٹیوٹ فار نینو ٹیکنالوجی (ریاض) میں پروفیسر ہیں۔

ہ بات قابل ذکر ہے کہ مہدی ولا میں واقع ‘شوگر اور بلڈ پریشر جانچ اور کاؤنسلنگ سینٹر’ نے اپنی مفت خدمات کے سفر کے 44 ہفتے مکمل کر لیے ہیں۔اس موقع پر بھی درجنوں افراد نے اپنا شوگر، بی پی لیول اور دوسرے پیرامیٹرز کی جانچ کرائی۔ یہ سینٹر 16 اکتوبر 2022 کو ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن پروموشن ٹرسٹ کے ذریعہ “صحت مند نہٹور” مہم کے تحت قائم کیا گیا تھا۔

Related posts

عراق کا طویریج دنیا کا سب سے بڑا ماتمی دستہ

qaumikhabrein

معاون سے بوسہ بازی کرتے پکڑے گئے برطانوی وزیر صحت۔ مستعفی ہونا پڑا۔

qaumikhabrein

برطانیہ ۔ 30 برس سے کم عمر والوں کو ایسٹرا زنیکا ویکسین نہیں دی جائےگی۔

qaumikhabrein

Leave a Comment