qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

مفت طبی خدمات کے 100 ہفتے مکمل

جسکے دل میں لوگوں کی خدمت کا جذبہ ہو وہ اسکے لئے وسیلے تلاش کرلیتا ہے۔۔وہ لوگوں کی مدد کے لئے دوسروں  کی مدد پر تکیہ نہیں کرتا۔ بلکہ اسکا جذبہ شوق ہی اسکا رہنما اور مدد گار ثابت ہوتا ہے۔ اور جب وہ خدمت خلق کے راستے پر چل پڑتا ہے تو پھر پیچھے مڑ کر نہیں دیکھتا۔  بے لوث خدمت  خلق کی مثال ضلع بجنور کے نہٹور کے غزال مہدی کی شخصیت ہے جو بلا معاوضہ اور بلا تفریق مذہب و ملت عوام کی طبی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

شوگر اور بلڈ پریشر جانچ اور کاؤنسلنگ  سینٹر ‘ کی مفت طبی خدمات کے 100 ہفتے مکمل  ہو گئے۔ سینٹر کے بانی غزال مہدی نے ڈاکٹر وکاس تیاگی، ڈاکٹر سُنیتا تیاگی، ڈاکٹر آشیش کمار آریہ، معاونین، ہیلتھ والنٹیروں، صحافیوں  اور جانچ کرانے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے  سنٹر کی خدمات کے فروغ میں مدد کی۔ یہ سینٹر مہدی ولا میں 16 اکتوبر 2022 کو ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن پروموشن ٹرسٹ (Regd.) کے ذریعہ قائم کیا تھا۔

100 ہفتوں کی کامیابیوں کی نشان دہی کرتے ہوئے سنٹر کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے:

* سینٹر کے قیام سے اب تک 2000 سے زائد افراد  نے سینٹر کی جانچ اور کاؤنسلنگ خدمات سے فائدہ اٹھایا

*سینٹر کی طرف سے جاری جانچ رپورٹ کی بنیاد پر شوگر اور بلڈ پریشر کے سینکڑوں مریضوں کو سرکاری اسپتالوں سے مسلسل مفت دوائیں مل رہی ہیں۔

*سینٹر پر گزشتہ 100 ہفتوں میں 100 کیمپوں کے انعقاد کے علاوہ نگر پالیکا کے 5 وارڈوں میں بھی جانچ اور کاؤنسلنگ  کیمپ لگائے گئے۔

*بارھویں کلاس پاس 55 لڑکوں اور لڑکیوں کو ہیلتھ والنٹیر کے طور پر مفت طبی خدمات فراہم کرنے کے لیے تیار کیا گیا۔

* 3 ستمبر 2023 کو ہیلتھ والنٹیروں  لیے ایک ٹریننگ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈاکٹر وکاس تیاگی (ایم ڈی، کنسلٹنٹ، اینستھیسیولوجسٹ، انٹینسیوسٹ) اور ڈاکٹر سنیتا تیاگی (سینئر میڈیکل آفیسر) نے شوگر اور ہائی بلڈ پریشر کے موضوعات پر لیکچر دئے اور ہر ہیلتھ والنٹیر کو عملی طور پر  سی پی آر  کی تربیت دی۔ اس ورکشاپ کا افتتاح میڈیکل آفیسر نہٹور  ڈاکٹر آشیش کمار آریہ نے کیا تھا۔

*29 اکتوبر 2023 کو سینٹر کے قیام کی پہلی سالگرہ کے موقع پر مہدی ولا میں ایک پُروقار تقریب منعقد کی گئی  جس میں مہمان خصوصی جسٹس تلونت سنگھ، سابق جج، دہلی ہائی کورٹ اور خصوصی  مہمان پورنا ووہرا آئی اے ایس، چیف ڈیولپمنٹ آفیسر بجنور نے  تربیت یافتہ ہیلتھ والنٹیروں  کو سرٹیفکیٹ تقسیم کئے اور ان کی  حوصلہ افزائی  کی تھی۔

*شوگر  کے عالمی دن (14 نومبر) پر سینٹر نے ایک عوامی بیداری ریلی کا انعقاد کیا جس سے ایچ ایم آئی انٹر کالج کے پرنسپل بلال زیدی، ایس این ایس ایم انٹر کالج کے ریٹائیرڈ پرنسپل چرن سنگھ شرما، گورنمنٹ گرلز کالج کی پرنسپل ببیتا رانی اور غزال مہدی نے خطاب کیا تھا۔ ریلی کا آغاز سٹی انچارج پولیس انسپکٹر سریندر سنگھ نے ہری جھنڈی دکھا کر کیا۔ اس موقع پر عوام کو بیدار کرنے کے لیے ایک پمفلٹ بھی تقسیم کیا گیا، جس میں بتایا گیا کہ ہندوستان کی 23 کروڑ 70 لاکھ آبادی کس طرح شوگر کی لپیٹ میں ہے۔ 

*بارہویں جماعت پاس طالب علموں کے لیے سینٹر پر  کیرئیر کاؤنسلنگ جلسوں  کا ہتمام  کیا گیا۔

*ہیلتھ والنٹیروں  کے لیے فیلڈ ٹور ( تعلیمی پکنک)  کا اہتمام کیا گیا جس میں انہوں نے بجنور اور چاند پور میں واقع میڈیکل کالجوں کا دورہ کیا اور اپنے تجربے میں اضافہ کیا۔ 

*14 اپریل 2024 کو سینٹر پر  عید ملن تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں شرکاء سے  چرن سنگھ شرما،  انکور جین اور ببیتا رانی سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ تقریب کی نظامت اطاعت حسین نے کی۔

غزال مہدی نے مستقبل کے پروگراموں کے حوالے سے کہا کہ سینٹر  کی جانب سے نہٹور نگر پالیکا کے ہر وارڈ میں جانچ اور کاؤنسلنگ کیمپ لگائے جائیں گے۔ اس سلسلے میں چھٹا کیمپ 22 ستمبر 2024 کو وارڈ نمبر 6 میں لگایا جائے گا۔ اس کے علاوہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی شوگر کے عالمی دن (14 نومبر) پر عوامی بیداری ریلی نکالی جائے گی۔

Related posts

شہر یار عمران۔۔ذرا سی عمر میں اسکا ہے ‘ش’ ‘ق’ درست۔

qaumikhabrein

معذوروں کے حقوق کے تعلق سے عدالت کا تاریخی فیصلہ

qaumikhabrein

ملک میں لائبریریوں کا جال پھیلانے کے لیے “مائیکرو لائبریری، مائیکرو فنڈنگ” کا فارمولا

qaumikhabrein

Leave a Comment