پولیس پوسٹ نارہ بل میں ایس ایچ او ماگام اطہر صمد اور ڈی او نارہ بل مدثر احمد کی سربراہی میں پبلک میٹنگ منعقد ہوئی ۔ میٹنگ میں کافی تعداد میں نارہ بل اور اس کے ملحقہ علاقوں کے معزز شہریوں نے شرکت کی ۔ میٹنگ میں کوروناکی تیسری لہر سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اپنانے پر زور دیاگیا۔اسکےساتھ ہی منشیات اور دوسرے جرائم کے روک تھام کے لیے بھی گفت وشنید ہوئی۔
پولیس افسران نے علاقےکے معزز شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں نوجوانوں کو منشیات اور دوسرے جرائم سے دور رکھنے کے لیے پہل کریں۔ میٹنگ کے شرکاء سے مناسب ایس او پیز پر عمل کرنے اور آس پاس کے لوگوں میں آگاہی پھیلانے کی درخواست بھی کی گئی ۔ادھر بیروہ پولیس اسٹیشن میں بھی جانکاری پروگرام منعقد ہوا۔ جہاں لوگوں نے شرکت کی۔پولیس افسران نے انہیں کورونا کی تیسری لہر سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی تلقین کی۔۔ (رپورٹ۔۔حرہ فیضان۔کشمیر)