qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

جناب یوسف کے مزار پر اسرائیلی فوج کا حملہ

مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس پر دہشت گرد اسرائیلی فورسز کے حملے کے بعد مزاحمتی فورسز اور صہیونی فوج کے درمیان شدید جھڑپیں شروع ہو گئی ہیں۔بدھ کی صبح غیر قانونی صہیونی کالونی کے مکینوں نے دہشت گرد اسرائیلی فوج کی مدد سے نابلس شہر پر حملہ کیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق فلسطینی مزاحمتی قوتیں، بنیاد پرست صہیونی کہ جو حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار پر حملے کا منصوبہ بنا رہے تھے انہوں نے اس حملے کا مقابلہ کیا، اس دوران دہشت گرد صہیونی فوجیوں نے فلسطینی دیہات پر اندھا دھند فائرنگ کی اور آنسو گیس کے گولے داغے، جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان شدید زخمی ہو گیا ہے۔

جناب یوسف علیہ السلام کا مزار

موصولہ اطلاعات کے مطابق غاصب صیہونی حکومت اپنے سازشی اہداف کے حصول کے لیے روزانہ فلسطین کے مختلف علاقوں پر حملے کرتی ہے، ان وحشیانہ حملوں میں اسرائیلی فوج فلسطینیوں کو قتل، زخمی یا گرفتار کرکے قید کرتی ہے، اس کے جواب میں فلسطینی عوام پوری طاقت کے ساتھ قابض حکومت کی مخالفت کرتے ہیں، مزاحمتی قوتوں نے اسرائیلی جرائم کا منہ توڑ جواب دیا۔

اسی دوران مزاحمتی فورس جہاد اسلامی کے نابلس ونگ نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی عسکریت پسندوں کی جوابی کارروائی میں متعدد اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ یہ جھڑپیں مقبوضہ بیت المقدس کے مشرق میں شہادت طلبانہ کارروائی میں پانچ صہیونیوں کے شدید زخمی ہونے کے بعد شروع ہوئیں، جس شخص نے یہ آپریشن کیا وہ فلسطین سے تعلق رکھنے والا 20 سالہ جوان شہید ہو گیا ہے۔

Related posts

علی زیدی بنے یو پی شیعہ وقف بورڈ کے نئے چیئرمین۔وسیم رضوی کو منہہ کی کھانا پڑی۔

qaumikhabrein

امریکہ عراق کے انتخابات میں مداخلت کرسکتا ہے۔عراقی ارکان پارلیمنٹ کو اندیشہ۔۔

qaumikhabrein

عزاداری کا تحفظ امام حسین کے ہر چاہنے والے کی ذمہ داری ہے۔ مولانا شہوار نقوی

qaumikhabrein

Leave a Comment