qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

صیہونی فوجیوں کا غرب اردن کے مختلف علاقوں پر حملہ

القدس چینل کے حوالے سے خبر ملی ہے کہ غاصب صیہونی فوجیوں نے فلسطینی علاقے نابلس کے جماعین ٹاؤں پر دھاوا بولا جس کے بعد فلسطینی جوانوں کے ساتھ انکی شدید جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ ابھی تک ان جھڑپوں میں ممکنہ طور پر شہید یا زخمی ہونے کے حوالے سے کوئی خبر موصول نہیں ہوئی ہے۔ بدھ کے روز بھی غاصب صیہونی فوجیوں نے غرب اردن میں فلسطینیوں پر حملہ کر کے کم از کم 30 فلسطینیوں کو گرفتار کیا تھا۔ جبکہ منگل کے روز صیہونی فوجیوں نے «قلندیا» پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 54 فلسطینی زخمی ہو ئے تھے۔

نابلس فلسطین کے مغربی کنارے کا ایک بڑا شہر ہے اور یہ خطہ آبادی اور جغرافیائی پوزیشن کے حوالے سے اہم سمجھا جاتا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ اس علاقے میں جھڑپوں کا سلسلہ دو روز قبل اُس شہادت پسندانہ کاروائی کے بعد شروع ہوا جو ایک فلسطینی جوان نے بئر السبع علاقے میں انجام دی تھی۔ اس جوابی کارروائی میں چار صیہونی غاصب ہلاک ہو گئے تھے۔

Related posts

فلسطینیوں کی پیٹھ میں خنجر۔۔متحدہ عرب امارات نے اسرائیل میں سفارتخانہ کھول لیا۔

qaumikhabrein

ایران میں تیار ہوئی کورونا کی ہربل دوا۔

qaumikhabrein

ایران نے کیا خیبر میزائل کاتجربہ۔امریکہ اور فرانس میں کھل بلی

qaumikhabrein

Leave a Comment