qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

برطانوی سلطنت ہلا کر رکھ دینے والا مجاہد شیرعلی خان

ہندستان کو غلامی کی زنجیروں سے آزاد کرانے کی جد و جہد میں ہزاروں مسلمانوں نے جان کی بازی لگا دی تھی۔ قید و بند کی صعوبتیں جھیلی تھیں۔۔ پھانسی کے پھندے پر جھول گئے تھے۔ توپوں سے اڑا کر انکے جسموں پر پرخچے اڑا دئے گئے تھے لیکن آج مسلمانوں کو ملک کا دشمن اور غدار کہا جارہا ہے۔آج آپکو ایک ایسے مرد مجاہد کے بارے میں بتاتے ہیں جس نے پھانسی کی سزا پانے سے پہلے برطانوی حکومت کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ اس مرد مجاہد کا نام شیرعلی خان ککے زئی تھا۔ اسکا تعلق پختون قبیلے سے تھا۔ برطانوی حکومت کے خلاف سرگرم رہنے کے جرم میں اسے کالا پانی کی سزا ملی تھی۔ اس سزا کے دوران 1872 میں شیرعلی خان نے اس وقت کے وائس رائے گورنر جنرل لارڈ میو کو چاقو سے وار کرکے ہلاک کرڈالا تھا۔ وائس رائے لارڈ میو کے قتل سے برطانوی راج ہل کر رہ گیا تھا۔ لاہور میں میو اسپتال اسی لارڈ میو کی یاد میں قائم کیا گیا تھا۔ اس عظیم مجاہد آزادی کو 11مارچ 1872 کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا تھا۔

آج جب مسلمانوں کو وطن کا غدار بتایا جارہا ہے تو یہ ضروری ہیکہ ہماری نئی نسل کو مسلم مجاہدین کی قربانیوں سے واقف کرایا جائے جو انہوں نے مادر وطن کی آزدی کی خاطر پیش کی تھیں۔

Related posts

مسلمانوں کے ریزرویشن کے لیے ممبئی میں آج ایم آئی ایم کی ترنگا ریلی ۔ اسدالدین اویسی کرینگے خطاب

qaumikhabrein

افغانستان۔ خواتین وہی کام کریںگی جو مرد نہیں کرسکتے۔

qaumikhabrein

کشمیر۔پاکستان کے خلاف فتح کی گولڈن جوبلی۔

qaumikhabrein

Leave a Comment