qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

انڈین نیشنل لیگ کے صدر اور کیرالہ کے وزیر کا ممبئی دورہ

انڈین نیشنل لیگ کے صدر محمد سلیمان اور کیرالہ کے وزیر احمد دیور کوئل ممبئی دورے پر آئے۔ ممبئی آمد پر مولانا حسن علی راجانی نے انکا خیر مقدم کیا۔ مولانا حسن علی راجانی نے کہا کہ ممبئی میں انڈین نیشنل لیگ کی حمایت کرنے والے بہت لوگ ہیں۔ چونکہ انڈین نیشنل لیگ کیرالہ کی پارٹی ہے لہذا ممبئی میں رہ رہے کیرالہ کے لوگوں میں اپنی پارٹی کو آگے لانے کا بہت جذبہ ہے۔

مولانا راجانی نے کہا کہ برسوں سے میرے اس پارٹی کے ممبروں کے ساتھ اچھے تعالقات ہیں اور میں برسوں سے ان کے پروگراموں میں شرکت کرتا آیا ہوں ۔ مولانا حسن علی راجانی نے کہا ممبئی واسیوں کیلئے انڈین نیشنل لیگ پارٹی بہت ہی اچھی پارٹی ہے۔ لہذا اس پارٹی میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو شامل ہو کر اس پارٹی کو مضبوط کرنا چاہئےتاکہ ملک کے حالات کوخوشگوار بنانےمیں یہ پارٹی زیادہ سرگرم کردار ادا کر سکے۔

Related posts

پاکستان کا غریب مفتی 5 ارب 34 کروڑ 27 لاکھ کا مالک نکلا۔

qaumikhabrein

مسجد اقصیٰ کے امام پر اسرائیل نے لگائی پابندی

qaumikhabrein

گجرات۔کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد چھپا رہی ہے سرکار۔

qaumikhabrein

Leave a Comment