qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

عزاداری کو عبادتوں کی قبولیت کا وسیلہ بنایا جائے: مولانا سید محمود رضوی

محرم الحرام غور و فکر کا مہینہ ہے۔ یہ مقدس مہینہ مادی فکر سے آزادی کا بھی مہینہ ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم اسے اپنی عبادت کی قبولیت کا ذریعہ قرار دیں اور روز آخرت اپنی بخشش کا وسیلہ بنائیں۔ یہ تلقین مولانا سید محمود حسن رضوی نے جوہو کپاسواڑی ممبئی میں ایک مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کی۔

مولانا محمود رضوی نے بہشت زینب سلام اللہ علیہا میں ایصال ثواب کی ایک مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی ہر چیز نفع بخش ہے، یعنی دنیا کی کوئی چیز ایسی نہیں، جس سے انسان کو کسی نہ کسی حیثیت سے بلاواسطہ فائدہ نہ پہنچا ہو، خواہ یہ فائدہ دنیا کا ہو یا آخرت کا۔ بہت سی ایسی چیزیں کہ انسان کو ان سے فائدہ پہنچا ہے، لیکن اس کو خبر بھی نہیں ہوتی، یہاں تک کہ جو چیزیں انسان کیلئے مضر سمجھی جاتی ہیں، وہ بھی کسی نہ کسی حیثیت سے انسان کیلئے نفع بخش بھی ہیں، حتیٰ کہ موت بھی اپنے وقت پر نفع بخش ہے۔
مولانا رضوی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے دنیا میں کوئی چیز بے کار، بے فائدہ خلق نہیں فرمائی۔ قرآن پاک کی سورۃ بقرہ کی آیت 29 میں فرمایا: ھو الذی خلق لکم کا فی الارض جمیعاً، یعنی خدا وہ ہے جس نے پیدا کیا تمہارے لئے جو کچھ زمین میں ہے، سب کا سب۔
مولانا محمود رضوی قم کی خبر رساں ایجنسی حوزہ نیوز ایجنسی اردو کے ایڈیٹر بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے۔۔بی بی زہہ کا شیعہ

Related posts

مہاراشٹر میں پھر ہو سکتا ہے لاک ڈاؤن۔ مزدوروں میں خوف و ہراس۔

qaumikhabrein

قوم کے غم میں ڈنر کھاتے ہیں حکام کے ساتھ۔۔۔ رنج لیڈر کو بہت ہے مگر آرام کے ساتھ

qaumikhabrein

ذکزکی کی رہائی کے لئے نائجیریا میں مظاہروں کا سلسلہ۔

qaumikhabrein

Leave a Comment