qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کی محنت رنگ لائی

اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138  کے وفد اور ریاستی وزیر تعلیم دیپک کیسرکر کی میٹنگ  بہت کامیاب رہی۔ میٹنگ میں  بہت اہم فیصلے لئے گئے۔ٹیچر بھرتی اُردو میڈیم کی 1850 آسامیوں کی اشتہار میں سے 1157 آسامیاں خالی رہ گئی ہیں۔، جن پر کنورژن راؤنڈ ہونا ہے  اُسکے بعد بھی اُردو میڈیم میں ریزرو آسامیوں کے امیدوار نہ ملنے پر ان آسامیوں کو 3682/ 2000  کے ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق اوپن کیٹیگری کے امیدوار کے ذریعے بھرا جائے ۔ ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ سے فوراً آرڈر جاری کیا جائے گا، اردو میڈیم میں غیر اردو میڈیم امیدواروں کی تقرری معاملے میں اندرونِ چند یوم متعلقہ افسران سے میٹنگ کر مثبت فیصلہ لیا جاۓ گا،اردو میڈیم پسماندہ طبقات کے امیدوار جو 55 فیصدی نمبروں سے ٹی ای ٹی کامیاب ہوئے ان کو اوپن کیٹیگری راؤنڈ میں موقع دینے کے متعلق مثبت فیصلہ جلد جاری کیا جائے گا، اسکولی طلباء کو مکمل یونیفارم دینے کے متعلق درستگی نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا ۔

 ائندہ تعلیمی سال میں مفت جوتے بھی تقسیم ہونگے، اساتذہ و نان ٹیچنگ کو آسواست پرگتی اسکیم 10:20:30 لاگو کرنے کے متعلق پروپوزل پیر کو ہونے والی کیبینٹ میٹنگ میں رکھا جائے گا، حکومتی فیصلہ 21 جون 2023 کے مطابق ریاست کے تمام چیف ایگزیکٹو آفیسرز کو حکم دیا گیا کہ اساتذہ کے ضلع کے اندر درخواست پر مبنی تبادلے شروع کیے جائیں، اساتذہ کو ہیڈ کوارٹر رہنے کے متعلق نرمی کے لئے، نیز MSCIT کرنے میں اضافی مدت متعلق فائل منظوری کے مراحل میں ہے۔ ایک نومبر 2005 سے قبل جاری اشتہارات میں منتخب سرکاری ملازمین کو پرانی پینشن اسکیم کا حکومتی فیصلہ اساتذہ پر بھی لاگو ہے ہدایت متعلقہ افسران کو جاری کی گئی نیز اسکولوں کے تعلیمی معیاد میں مزید اضافے  کا بھی فیصلہ کیا گیا۔   میٹنگ میں اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ11138 کے بانی ساجد نثار احمد ، ڈسٹرکٹ ناسک سیکنڈری ڈسٹرکٹ آرگنائزر محمد فیض اور دیگر عہدیداران موجود تھے۔

Related posts

کووڈ 19 چینی تجربہ گاہ سے نکلا یہ کہنا فی الحال ممکن نہیں۔ عالمی صحت تنظیم۔

qaumikhabrein

اکھیلیش نئے اتحاد بنانے کے لیے کوشاں۔۔۔سراج نقوی

qaumikhabrein

غالب کے اشعار پر مصنوعی ذہانت کے جلوے

qaumikhabrein

Leave a Comment