الہ اباد سے تعلق رکھنے والے مجاہد آزادی مبارک مزدور کی بہن حسنا راشد فاطمہ کا لمبی بیماری کے بعد دہلی میں انتقال ہو گیا۔ وہ 88 برس کی تھیں۔ انکی تدفین جامعہ قبرستان میں عمل میں آئی۔ حسنا راشد فاطمہ الہ آباد کے ایک بہت باعزت اور تعلیم یافتہ گھرانے سے تعلق رکھتی تھیں۔ انکے سب سے بڑے بھائی مبارک مزدور مجاہد آزادی تھے وہ پنڈت نہرو اور لعل بہادر شاستری کے ساتھیوں میں تھے۔ مبارک مزدور نے ملک کی جد و جہد آزادی کے دوران جیل کی سعوبتیں برداشت کیں۔ وہ پنڈت نہرو کے ساتھ الہ آباد کی نینی جیل میں قید رہے تھے۔
حسنا فاطمہ کے ایک بھائی سردار احسن اپنے دور کے معروف کمیونسٹ لیڈر تھے.۔وہ کامریڈ سردار کے نام سے معروف تھے۔ حسنا راشد فاطمہ کے والد محمد حسین الہ اباد کی ایک معروف ہستی تھے۔ حسنا راشد فاطمہ سات بھائی بہنوں میں زندہ رہنے والی آخری ہستی تھیں۔ جنکا گزشتہ روز انتقال ہو گیا۔انکے پسماندگان میں تین بیٹیاں ہیں۔