qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

ماسکو نے “یہودی ایجنسی” کو اپنی سرگرمیاں روکنے کا حکم دے دیا

تل ابیب اور ماسکو کے درمیان کشیدگی میں ضفہ ہوتا جارہا ہے۔ عبرانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ روس نے اپنے یہا ں “یہودی ایجنسی” کو اپنی تمام سرگرمیاں بند کرنے کا حکم دیا ہے۔
صیہونی اخبار “یروشلم پوسٹ” نے خبر دی ہے کہ روسی حکومت نے”یہودی ایجنسی” کو روسی سرزمین پر اپنی تمام سرگرمیاں بند کرنے کا حکم دیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق اس ایجنسی کے بعض اہلکاروں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انہیں روسی حکومت کی طرف سے اس ہفتے خط موصول ہوا ہے اور اس وقت اس ایجنسی کے دفاتر اور صیہونی حکومت کی وزارت خارجہ میں اس پیغام کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ابھی تک ماسکو کو اسکا جواب نہیں دیا گیا ہے۔
اس صیہونی اخبار نے مزید کہا ہے کہ یہ حکم یوکرین کی جنگ پر تل ابیب اور ماسکو کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد جاری کیا گیا ہے۔

اخبار مزید لکھتا ہے کہ روس میں یہودی ایجنسی کی سرگرمیوں کو روکنے کا حکم روسی یہودیوں کی مقبوضہ علاقوں میں ہجرت کو براہ راست کمزور کر سکتا ہے۔
ہزاروں یہودی اپنے امیگریشن کے کاغذات مکمل کر چکے ہیں اور مقبوضہ علاقوں میں ہوائی سفر کا انتظار کر رہے ہیں لیکن روس کے خلاف پابندیوں کی وجہ سے بیشتر بین الاقوامی فضائی کمپنیوں نے مقبوضہ علاقوں کے لیے اپنی پروازیں منسوخ کر دیں ہیں۔

Related posts

سعودی عرب میں خواتین کو کیوں کیا جارہا ہے گرفتار؟

qaumikhabrein

ہیری پاٹر کی اداکارہ سے کیوں خفا ہے اسرائیل

qaumikhabrein

خاشگجی کے قتل کا جن بوتل سے باہر

qaumikhabrein

Leave a Comment