qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

ماسکو۔ برف سے وضو اور منفی سولہ ڈگری درجہ حرارت میں نماز

برف سے وضو کے بارے میں شاید ہم میں سے کسی نہیں سنا ہوگا۔ جاڑے کے موسم میں سرد پانی سے ہاتھ دھونے کے تصور سے ہی انسان پر کپکپی طاری ہو جاتی ہے۔ لیکن دنیا ک سرد ترین علاقوں میں ایسے بھی انسان بستے ہیں جو موسم کی سختی کے باوجود اللہ کی عبادت ترک نہیں کرتے۔ سخت ترین سردی کے دوران نماز ادا کرنا پھر بھی آسان ہے لیکن جب ہر طرف برف ہی برف ہو اور وضو کے لئے پانی دستیا ب نہ ہوتو انسان کیا کرے۔ ماسکو سے آئی ایک ویڈیو کسی بھی مسلمان کے دل میں ایمان کی حرارت کو شدید کرسکتی ہے۔

۔ ماسکو کے ایک مسلم آبادی والے علاقے میں نماز ظہر کا وقت ہوا لیکن اس وقت درجہ حرارت منفی سولہ ڈگری تھا جو علاقے کے لوگوں کے لئے عام بات ہے۔ مسجد کے اطراف برف ہی برف جمی ہوئی تھی۔ وضو کے لئے پانی موجود نہیں تھا لیکن لوگوں نے تیمم کرکے نماز پڑھنے کی جگہ برف سے وضو کرکے نماز ادا کرنے کو ترجیح دی۔ ویڈیو میں ایک شخص کو برف سے وضو کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔۔ ویڈیو دیکھنے والے پر کپکپی طاری ہونا لازمی ہے۔ برف سے وضو کرنے والے روسی مسلمان کے ایمان کی گرمی کو داد ضروری دینی چاہئے۔ مسجد کے اطراف برف ہی برف جمی تھی اور ایسے میں مسلمانوں نے جماعت کے ساتھ نماز ادا کی۔

Related posts

ایران میں سابق وزیر دفاع کو جاسوسی کے جرم یں پھانسی دیدی گئی

qaumikhabrein

امام حسین کے انکار بیعت کو ہلکا کرنے کی سازش۔مولانا مشہدی

qaumikhabrein

عوام کو اہل بیت رسول ﷺ سے دور رکھنے کے لئے انکے فضائل کو چھپایا گیا۔ مولانا یوسف مشہدی

qaumikhabrein

Leave a Comment