qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

بندروں نے انتقام میں کتوں کے 250 بچوں کو قتل کردیا۔

ڈارون کی تھیوری کے مطابق انسان پہلے بندر تھا۔موجودہ انسان بندر کی ترقی یافتہ شکل ہے۔ڈارون کی تھیوری میں کتنی حقیقت ہے تو ہم نہیں کہہ سکتے لیکن انسان اور بندر میں بہت سے جزبے اور احساسات مشترک ہیں یہ یقین سے ضرور کہا جا سکتا ہے۔ انسان کے اندر بھی انتقام کا جزبہ پایا جاتا ہے اور بندورں کے اندر بھی انتقام کا جزبہ موجود ہے یہ بات حال ہی میں مہاراشٹر کے ضلع بیڑ کے ایک دیہات کے ایک واقعہ سے معلوم ہوئی۔ قتل انسان بھی کرتا ہے۔ اور قتل کی حرکت بندر بھی کرتے ہیں یہ بات بھی اسی واقعہ سے معلوم ہوئی۔

بیڑ کے ایک گاؤں میں بندروں کا ایک گروہ کتوں کے ڈھائی سو بچوں کو قتل کرچکا ہے اور اس سب کے پیچھے انتقام کاجزبہ ہی کارفرما تھا۔ معلوم ہوا ہیکہ ایک کتے نے بندر کے ایک بچے کو ہلاک کردیا تھا۔ اس قتل کا بدلہ لینے کے لئے بندروں کا ایک گروہ سرگرم ہو گیا اور اس نے یہ حرکت شروع کہ کتوں کے بچوں کو پکڑ کر کسی بلند مقام پر لیجاتا اور وہاں سے اسے نیچے پھینک دیتا۔

کتوں کے پلوں کی گم شدگی اور موت کا پہلے تو لوگوں نے کوئی نوٹس نہیں لیا لیکن جب واقعا بڑھنے لگے تو معلوم ہوا کہ بندر یہ حرکت کررہے ہیں۔ جب لوگوں نے چھان بین کی تو عقدہ کھلا کہ بندر کتوں سے اپنے بچے کے قتل کاانتقام لے رہے ہیں۔ گاؤں والوں نے محکمہ جنگلات سے رابطہ قائم کیا۔ اور محکمہ جنگلات کے اہلکار قاتل بندروں کے گروہ کے ایک بندر کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

اب اس بندر کو دور کسی جنگل میں لیجا کر چھوڑنے کی تیاری کی جارہی ہے۔واقعہ لاوول گاؤں کا ہے جو مج گاؤں سے دس کلومیٹر دور ہے۔

Related posts

ایران گاڑیاں بنانے والا دنیا کا چھٹا بڑا ملک بنا

qaumikhabrein

سورت میں چل رہا ہے کورونا کی نگیٹیو رپورٹ دینے کا دھندہ۔

qaumikhabrein

عظیم فلسفی کارل مارکس نے نہایت غربت اور کسمپرسی کا وقت دیکھا

qaumikhabrein

Leave a Comment