qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

قرآن کی توہین پر اسلام کے پرستاروں کا برملاکا غصہ ضروری۔مولانا حیدر عباس رضوی

قرآن مجید ابدی معجزہ ہے جو ہدایت ہے تمام بشریت کے لئے۔آزادئ بیان کے نام پر حالیہ دنوں میں سویڈن میں ہونے والی آسمانی کتاب قرآن مجید کی توہین پر حق پرست اسلام کے پرستاروں کو اپنا غصہ برملا کرنا چاہئے۔اگر چہ دور پیغمبر اعظم صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے اب تک نہ جانے کتنے تند و تیز طوفان بدتمیزی اٹھے لیکن نور قرآن کو کوئی خاموش نہیں کر سکا کیونکہ مالک کریم نے خود اس کی حفاظت کا وعدہ کیا ہے۔

راسموس پالودن۔قرآن کی بے حرمتی کرنے والا ملعون

یہ کہنا ہے لکھنؤ کے مولانا سید حیدر عباس رضوی کا۔انہوں نے سویڈن کے وزیر خارجہ کے اس بیان پر رد عمل ظاہر کیا کہ ہمارے ملک کے آئین نے مقدس کتابوں کی توہین کی اجازت دی ہے البتہ ہم کسی بھی صورت میں اس کام کی تائید نہیں کرتے ہیں۔مولانا حیدر عباس نے کہا کہ آخر یہ کون سی پالیسی ہے؟!آپ کو ملک کے آئین میں تبدیلی کے ساتھ ساتھ ان تمام افراد کو گرفتار کرنا ہوگا جنہوں نے دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں کا دل توڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ متعد واقعات گواہ ہیں کہ قرآن کی بے حرمتی کرنے والوں کو دنیا میں ہی سزائیں ملی ہیں جو مقام عبرت ہیں آخرت میں قرآن پاک جیسی مقدس کتاب کی توہین کرنے والے عذاب الیم،عذاب عظیم اورعذاب شدید میں مبتلا ہوں گے۔مولانا حیدر عباس رضوی نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ اس کتاب کی جانب خاص توجہ رکھیں تا کہ اغیار اپنے ناپاک عزائم میں کبھی بھی کامیاب نہ ہو سکیں۔اس وقت دنیا بھر میں مسلمان قرآن کی بے حرمتی کئے جانے سے سراپا احتجاج ہیں۔

Related posts

وزیراعظم کو کالا جھنڈہ دکھانے کی ملی سزا۔ ریتا یادو کو گولی مار دی گئی۔

qaumikhabrein

2022 میں انتہائی بربریت کا مظاہرہ کیا امریکی پولیس نے

qaumikhabrein

کسی بھی حملے سے نمٹنے کی ایران نے کرلی ہے تیاری

qaumikhabrein

Leave a Comment