
کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کا دو روزہ قومی اجلاس ممبئی میں ہونے والا ہے ، اس بات کی جانکاری ایم آئی ایم کے مہاراشٹر صدر اور رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل نے دی ۔ ایم آئی ایم کے قیام سے لیکر آج تک پہلی مرتبہ قومی سطح کا اجلاس ہورہا ہے ۔ یہ اجلاس چوبیس اور پچیس فروری کو ممبرا اور ممبئی میں ہوگا ۔ اس دو روزہ اجلاس میں ملک بھر کے ایم آئی ایم کے لیڈر عہدیدار اور پارٹی کارکنان کی شرکت متوقع ہے ۔ ایم پی امتیاز جلیل کا کہناہیکہ یہ اجلاس چونکہ پارٹی سطح پر ہورہا ہے ، ان ڈور اجلاس ہے اس لیے اس اجلاس میں پارٹی کارکنان کو ہی شرکت کی اجازت رہے گی۔

اس کے لیے قبل از وقت رجسٹریشن لازمی ہے ۔ اجلاس کے پہلے روز ایگزکیٹیو ارکان کی میٹنگ ہوگی، اس میٹنگ میں ایم آئی ایم کے قومی سربراہ اسد الدین اویسی اور اکبر الدین اویسی کی شرکت بھی متوقع ہیں ۔ اس میٹنگ میں قومی سطح پر پارٹی کی پوزیشن اور مستقبل کا لائحہ عمل طئے کیے جانے کی امید ہے ۔ ایم پی امتیاز جلیل کا کہنا ہیکہ پچیس فروری کو دھاراوی کے اومیگا ہال میں دوسرا اجلاس ہوگا ۔