کمپیوٹر سافٹ وئیر اور موبائل فون بنانے والی امریکی کمپنی مائیکروسافٹ نے نیا موبائل فون سرفیس ڈو 2 متعارف کرادیا جس میں 2 اسکرینز موجود ہیں جن سے ڈبل کام کیا جاسکتا ہے۔
آج سے 2 سال قبل مائیکروسافٹ نے سرفیس ڈو کے نام سے ڈبل اسکرین فون متعارف کرایا تھا۔ فون میں ونڈوز کی جگہ اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم انسٹال کیا گیا تھا جو گزشتہ برس فروخت کیلئے مارکیٹس میں دستیاب رہا۔ مائیکروسافٹ نے ڈبل اسکرین کا نیا ورژن سرفیس ڈو 2 متعارف کرادیا ہے۔
سابقہ ماڈل کے مقابلے میں نئے ورژن میں متعدد اپ ڈیٹس شامل ہیں۔ ڈبل اسکرین پر 2 ایپس بیک وقت استعمال کی جاسکتی ہیں۔ ڈیوائس کا وزن کم رکھنے کیلئے اسے پتلا کردیا گیا۔ 5 جی انٹرنیٹ کی سہولت بھی استعمال کی جاسکتی ہے۔ کواکوم کا اسنیپ ڈریگن 888 پراسیسر استعمال کیا گیا ہے۔مجموعی طور پر 8 جی بی ریم اور 4 ہزار 449 ایم اے ایچ بیٹری کے ذریعے فون کو گھنٹوں نان اسٹاپ چلایا جاسکتا ہے۔ گزشتہ ورژن کے مقابلے میں کیمرہ سیٹپ بھی کافی بہتر نظر آتا ہے۔مائیکرو سافٹ نے موبائل سیٹ کی عقبی سمت وائیڈ، الٹرا وائیڈ اور 2 ایکس ٹیلی فوٹو کیمرے شامل کیے ہیں۔
کمپنی نے وائیڈ اینگل کیمرے کو 12 میگا پکسل ، ڈوئل پکسل پی ڈی اے سنسر شپ سے لیس کردیا۔ ٍ12 میگا پکسل ٹیلی فوٹو اور 16 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرہ بھی موبائل فون کا حصہ بنا دیا گیا۔ حیرت انگیز طور پر نئے فون میں ایک اسکرین 5.8 جبکہ دوسری 8.3 انچ کا ڈسپلے رکھتی ہے۔امریکی کمپنی مائیکرو سافٹ نے ریلیز کیلئے 21 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔ فون میں ڈیٹا رکھنے کی گنجائش 128 جی بی تک ہوسکتی ہے جس کیلئے 1500ڈالر قیمت رکھی گئی ہے جسے ہندستانی صارفین ایک لاکھ 17 ہزار962 روپے میں خرید سکیں گے۔ مزید 128 جی بی کیلئے 100ڈالر کا اضافہ کرنا ہوگا۔(بشکریہ۔ گلوبل نیوز)