qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

خواتین کے خاص دنوں میں حفظان صحت کے عالمی دن’ پر جلسہ

خواتین کے مخصوص دنوں کے دوران حفظان صحت کا عالمی دن (مینسٹرول ہائیجین ڈے) دنیا بھر میں منایا گیا۔۔اس عالمی دن کے موقعہ پر ہیلتھ والنٹیروں اور طالبات میں بیداری پیدا کرنے کے لئے ایک جلسہ ‘شوگر اور بلڈ پریشر جانچ اور کاؤنسلنگ سینٹر’ کے دفتر مہدی ولا نہٹور میں منعقد کیا گیا۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے گورمنٹ گرلز انٹر کالج نہٹور کی پرنسپل ببیتا رانی نے کہا کہ ماہواری کوئی بیماری نہیں ہے بلکہ یہ ایک فطری عمل ہے جو در اصل ایک عورت کی طاقت ہے جس کے بعد وہ ایک ماں بن کر کسی مرد یا عورت کو جنم دیتی ہے۔ ببیتارانی نے طالبات سے کہا کہ انکو اس موضوع پر کھُل کر بات کرنی چاہیے اور ماہواری کے عمل کو طبی طور پر گہرائی سےسمجھنا چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس عالمی دن کی مناسبت سے سینیٹری پیڈس کی قیمت پر ہر فارمیسی 20فیصد کی رعایت دے رہی ہے۔

شوگر اور بلڈ پریشر جانچ اور کاؤنسلنگ سینٹر کے بانی اور مینیجر غزال مہدی نے ہیلتھ والنٹیروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سماج، خصوصا اس کے قدامت پسند حلقوں میں ماہواری کے موضوع پر بیداری پیدا کرنا بہت ضروری ہے ۔ غزال مہدی نے کہا کہ اس موضوع پر لڑکیوں میں جتنی زیادہ بیداری پھیلائی جائے گی اتنا ہی ان کو انفیکشن اور بیماریوں سے بچایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مذہبی کتابوں کا بھی حوالہ دیا جن میں ماہواری اور متعلقہ خاندانی مسائل پر بڑے واضح طور پر گفتگو کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن ٹرسٹ (ہیپٹ) عنقریب اسکولوں میں ایسی فلموں کی نمائش کا بندوبست کریگا جو اس موضوع پر لڑکیوں اور خواتین میں بیداری پیدا کریں۔

ہیپٹ کی پہل پر قائم یہ شوگر اور بلڈ پریشر جانچ سینٹر گزشتہ 32 ہفتہ سے عوام کو اپنی مفت خدمات فراہم کر رہا ہے۔
مخصوص دنوں میں خواتین کی حفظان صحت کا یہ دن ہر سال 28 مئی کو پوری دنیا میں منایا جاتا ہے۔ اس کی ابتدا ایک جرمن این جی او ‘واش’ نے 2014 میں کی تھی۔

Related posts

ہندستان چھوڑ کردوسرے ملکوں میں کیوں بس رہے ہیں لوگ

qaumikhabrein

وندنا مشرا کی موت کا ذمہ دار کون۔؟

qaumikhabrein

ایران امریکہ سے نہیں ڈرتا، چین عزت نہیں کرتا۔ڈونلڈ ٹرمپ کا شکوہ

qaumikhabrein

Leave a Comment