qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

آسٹریلیا۔سکھوں نے شیعہ عالم دین کو اعزاز سے نوازہ

آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں سکھ برادری کی مرکزی نمائندہ تنظیم وکٹورین سکھ گردوارہ کونسل ( Victorian Sikh Gurduaras council ) نے بین مزاہب میل جول کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے حجۃ الاسلام و المسلمين مولانا سيد ابوالقاسم رضوی کو اعزاز سے نوازہ۔ موقع تھا گرونانک کی جینتی کے موقع پر “humanity walk” کا ۔۔اس تقریب میں سکھ حضرات کے ساتھ ساتھ دیگر مذاہب کے لوگوں نے بھی شرکت کی ۔ اس تقریب میں مولانا سيد ابوالقاسم رضوی نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی ۔مولانا کے ساتھ پنجتن سنٹر کی نمائندگی کرتے ہوئے جناب سید واجد عباس اور جناب وارث رضوی نے بھی شرکت کی۔

مولانا رضوی کا گردوارہ کونسل کی کابینہ نے شاندار استقبال کیا اور مولانا کی مزاہب کے درمیان میل جول بڑھانے کے لئے کی جانے والی خدمات کو سراہا اور انکو مومینٹو پیش کیا گیا۔
مولانا ابوالقاسم رضوی نے سکھ مذہب کی انسانیت کے لئے کی جانے والی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلام کی انسانیت دوستی اور اسلام کا پیغام امن و آ شتی کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک لفظ ہے اسلام جس کے ماننے والے کو مسلم کہتے ہیں اسلام یعنی سلامتی اور اسلام کے اعلی ترین درجے کو کہتے ہیں اور ایمان جس کے معنی امن کے ہیں۔

مولانا رضوی نے بتایا کہ سکھ شعراء و ادباء نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم و مولائے کائنات حضرت علی علیہ السلام اور امام حسین علیہ السلام کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ان میں مشہور کنور مہندر سنگھ بیدی سحر ، سردار کر پال سنگھ بیدار ، سردار گور بخش سنگھ مخمور جالندھری ،سنت درشن سنگھ دگل اورمہندر سنگھ اشک خاص ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی طرح آسٹریلیا میں بھی سکھ برادران عزائے امام حسین علیہ السلام میں شرکت کرتے ہیں۔
مولانا ابوالقاسم رضوی میلبرن مسجد کے پیش امام ہیں اور جمعہ کی نماز بھی پڑھاتے ہیں۔(بشکریہ حوزہ نیوز)

Related posts

میلکم ایکس قتل کیس۔56 برس بعد دو مجرم الزام سے بری۔

qaumikhabrein

عثمانیہ یونیورسٹی کے پرانے لوگو کی بحالی کا مطالبہ۔

qaumikhabrein

امروہا۔۔وسیم لعنتی کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری

qaumikhabrein

Leave a Comment