گیارہویں امام حسن عسکری ع کی ولادت کی مناسبت سےعزاخانہ غنی حسن محلہ دربار شاہ ولایت(لکڑہ) میں ایک محفل مقاصدہ کا اہتمام کیا گیا۔ مولانا کوثر مجتبیٰ کی صدارت میں ہونے والی اس محفل مقاصدہ میں شہر کے متعدد شعرائے اہل بیت ع نے امام حسن سکری کی شان میں کلام پیش کیا۔مولانا ایثارحسین اور مولانا علی عمران ترابی نے مسند کو زینت بخشی۔
محفل کا اہتمام بزم فروغ ادب امروہا کی جانب سے کیا گیا تھا۔ جن شعرا نے امام عالی مقام کی شان میں قصیدہ خوانی کی۔ ان میں لیاقت امروہوی،ڈاکٹر لاڈلے رہبر،،شاہنواز تقی،اشرف فراز،تاجدار مجتبیٰ تاجدار،ارمان حیدر ساحل امروہوی،ضیا کاظمی،نوازش امروہوی،تاجدار ناظم،شاندار امروہوی،قسیم ابن رفیع سرسوی،کوکب امروہوی،وسیم حیدر وفا امروہوی،فرقان امروہوی،اقتدار حسین شہپر،راحیل امروہوی، ابوذر امروہوی اورندیم رضا امروہوی شامل ہیں۔ محفل کا آغاذ مولانا منظر عباس سرسوی کی تلاوت کلام الہٰی سے ہوا۔ نعت کا نزرانہ اقتدار حسین شہپر نے پیش کیا۔ نظامت ڈاکٹر لاڈے نے کی۔محفل کے کنوینر وفا امروہوی اور عابد عباس کوکب امروہوی نے شعرا اور محفل کے شرکا کا شکریہ ادا کیا۔