تاریخ انسانت میں ایک ایسی شخصیت بھی ہے جسکا یوم ولادت نہیں منایا جاتا لیکن یوم شہادت ضرور منایا جاتا ہے۔ اور اس مظلوم شخصیت کا اسم گرامی محسن ہے۔ اتر پردیش کے تاریخی شہر میرٹھ میں امام بارگاہ چھوٹی کربلا میں بطن مادر میں شہید ہونے والے جناب محسن کی شہادت کے سلسلے میں یوم محسن کے موقع پر منعقد ایک مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے جھانسی سے تعلق رکھنے والے مولانا سید نوید عابدی نے نواسہ رسول جناب محسن کی شہادت کا تفصیل سے ذکر کیا۔
در سیدہ اور جناب محسن کے عنوان سے تقریر کرتے ہوئے مولانا نوید عابدی نے بی بی سیدہ کے در اقدس کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ در ہے جہاں رسول اللہ نماز سے پہلے سلام کا نزرانہ پیش کیا کرتے تھے۔ مولانا نوید عابدی نے بی بی فاطمہ کے در کا شرف بیان کرتے ہوئے کہا کہ ملک الموت وہ فرشتہ ہے جسے آنے کے لئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ہوتی ہے لیکن اسی ملک الموت کو دہلیز پار کرنے کے لئے بی بی سیدہ کی اجازت لینا پڑی
اس مخصوس مجلس عزا میں حدیث کسا مولانا عون محمد نے بیان کی۔سوز خوانی سید علی شاہ زیدی اور انکے ہمنواؤں نے کی جبکہ پیش خوانی فخری میرٹھی اور وارث رضا نے کی۔ مجلس عزا میں کثیر تعداد میں مومنین نے شرکت کی۔