qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

میرٹھ میں تحت اللفظ مرثیہ خوانی کی مجلسوں کا عشرہ جاری

میرٹھ میں ‘انجمن فروغ تحت اللفظ’ کے زیر اہتمام عزا خانہ چھوٹی کربلا میں تحت اللفظ مرثیہ خوانی کا عشرہ جاری ہے۔حسب روایت یہ عشرہ 21 صفر کو شروع ہو گیا تھا۔ جسکی آخری مجلس یکم ربیع الاول کو منعقد ہوگی۔ تحت اللفظ مرثیہ خوانی کے فروغ کے لئے سن 2008 میں تحت اللفظ مرثیہ خوانی  کی مجالس کا عشرہ قائم کیا گیا تھا۔ نئی نسل کو مرثیہ خوانی کے اس فن کی جانب راغب کرنے کے لئےمنتخب مرثیہ خواں کو انعام سے نوازنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ کچھ عرصہ بعد پیش خوانی اور سوز خوانی کے لئے بھی انعام دینے کا سلسلہ شروع ہوا۔

اس برس  عوام میں  تحت اللفظ مرثیہ سننے کی رغبت اور ذوق و شوق پیدا کرنے کے لئے منتخب سامع کو بھی انعام سے نوازنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔سامع ایوارڈ کے لئے یہ شرط معین کی گئی ہیکہ اس نے کم از کم آٹھ مجلسوں میں شرکت کی ہو اور وہ  فرش مجلس تک آٹھ  بجے سے سوا آٹھ بجے کے درمیان پہونچ گیا ہو۔

 اس عشرہ کا سب سے پہلا ایوارڈ احمد رضا مرحوم کے نام منسوب کیا گیا جو انکے فرزند جمشید رضا نے حاصل کیا تھا۔جمشید رضا کےانتقال کے بعد اگلے عشرے کا ذاکری ایوارڈ انہی کے نام سے منسوب کیا گیا تھا جو قرعہ اندازی کے ذریعے انور ظہیر انور میرٹھی کے حصے میں آیا تھا۔ مرحوم توکل حسین کلیم میرٹھی اور مرحوم ضیا عباس نجمی ذاکری ایوارڈ حسنین امروہوی حاصل کر چکے ہیں۔

Related posts

جاپان میں ایک سیکنڈ میں 319ٹیرابائٹس ڈیٹا ٹرانسفر کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ۔

qaumikhabrein

ایٹمی شعبے میں ایران کی ایک اور پیشرفت۔ایران تیار کررہا ہے ریڈیائی دوائیں

qaumikhabrein

امریکہ نے عراق شام سرحد پر حشد الشعبی کی چھاؤنی پر کیا حملہ۔ حشد الشعبی نےکہا بدلہ لیں گے۔

qaumikhabrein

Leave a Comment