میرٹھ میں تحت اللفظ مرثیہ خوانی کاسولہواں عشرہ مجالس اختتام پزیر ہو گیا۔ قرعہ اندازی کے ذریعے انعامات کے مستحقین کا انتخاب عمل میں آیا۔ اس برس جمشید رضا ذاکری ایوارڈ کے لئے محمد علی کا نام منتخب ہوا۔ سوز خوانی کے لئے قرعہ کے ذریعے دانش میرٹھی کا نام برامد ہوا۔ جبکہ پیش خوانی ایوارڈ محمد علی کےحصے میں آیا۔ سامعین کو تحت اللفظ خوانی کی جانب راغب کرنے کے لئے پہلی مرتبہ سامعین کے لئے ایوارڈ متعارف کرایا گیا تھا جو مجتبیٰ حیدر کے حصے میں آیا۔
عزا خانہ چھوٹی کربلا میں ‘انجمن فروغ تحت اللفظ’ کی جانب سے 2008 میں یہ عشرہ مجالس قائم کیا گیا تھا۔ اسکا مقصد ذوال پزیر اس فن میں نئی روح پھونکنا اور نئی نسل کو اس فن کی جانب راغب کرنا ہے۔ اسی لئے انعامات کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا۔

https://www.qaumikhabrein.com/news/amroha-tehtullafz-mersia-ashra/یہ بھی ملاٖظہ کیجئے۔۔۔۔