ہندوستان کے عظیم ماہر تعلیم اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے بانی سرسید احمد خان کے 206 ویں یوم پیدائش کے موقع پر اے ایم یو ویمن ایلومنی ایسوسی ایشن نے میرٹھ میں ‘گرینڈ کیسل’ میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا۔ سرسید احمد خان کی زندگی پر پی ایچ ڈی کرنے والی ڈاکٹر فرحت خاتون نے پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ سرسید کی پوری زندگی انسانی تہذیب کے لیے رول ماڈل ہے انہوں نے سرسید کے مشن میں ان کے رفقا کے تعاون پر بھی روشنی ڈالی۔
تنظیم کی صدر روحامہ احمد نے اس موقع پر کہا کہ اس تنظیم کا بنیادی مقصد اے ایم یو کی سابق طالبات اور تعلیم کو فروغ دینے میں دلچسپی رکھنے والی دیگر خواتین کو اکٹھا کرنا ہے اور سرسید احمد خان کے مشن کو اگے بڑھاتے ہوئے اسے پسماندہ طبقات کے بچوں تک لے جانا ہے اس کے لیے تنظیم کے اراکین اپنے گھروں کے قریب تعلیم سے محروم بچوں کی نشاندہی کر کے ان کو تعلیمی اداروں سے جوڑتے ہیں۔ پروگرام میں ان بچوں کو بھی مدعو کیا گیا تھا جن کی تعلیم کی ذمہ داری اے ایم یو ویمن ایلومنی ایسوسی ایشن کرتی ہے ان بچوں کی خوبصورت پیشکش نے سب کو مسحور کر دیا
تنظیم کی رکن فرزانہ سبزواری نے ‘سرسید اور خواتین کی تعلیم’ جیسے اہم موضوع پر روشنی ڈالی اور سامعین کو سرسید کے اصولوں کو زندگی میں اپنانے کا مشورہ دیا۔
ہمان خصوصی نیشنل ٹیچر ایوارڈ یافتہ قمر النساء زیدی زیدی نے تنظیم کے اراکین کو مبارکباد دی اور سرسید احمد کے نقش قدم پر چلنے کی ترغیب دی۔ اور اپنے تعاون کا یقین دلایا۔
مہمان خصوصی ڈاکٹر اعجاز احمد پاپولر میرٹھی نے سرسید احمد خان کو خراج عقیدت پیش کیا اور انہیں ایک عظیم فلسفی، ترقی پسند ماہر تعلیم اور بصیرت افروز سماجی مصلح قرار دیا۔
اور تنظیم کے کام کی تعریف کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ان کی مزاحیہ اور طنزیہ شاعری نے پروگرام کی رونق بڑھا دی۔
اس موقع پر ایگزیکٹو ممبران تبسم ناز، اسنا علیم نے سبوحی اور عرفہ انصار کے تعاون سے پروگرام کی بخوبی نظامت کی اور تمام ممبران کو آخر تک مسحور کیے رکھا شبانہ فردین اور ماورا زماں نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور منظم رہنے پر زور دیا۔