qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

میرٹھ میں شہیدان خدمت کی شہادت کا سوگ

ایران کے صدر رئیسی اور انکے ساتھیوں کی شہادت کا غم منانے کا سلسلہ دنیا بھر میں جاری ہے۔ شہیدوں کے سوئم  کے سلسلے میں میرٹھ میں ایک مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا۔

زیدی نگر سوسائٹی کی امام بارگاہ ‘پنجتنی’ میں مجلس کا انعقاد کیا گیا۔ مجلس سے مولانا اطہر کاظمی نے خطاب  کیا ۔ مولانا اطہر کاظمی نے شہداء کی زندگی اور کارناموں  پر روشنی ڈالی۔  انہوں نے صدر ابراھم رئیسی اور انکے رفیقوں کی شہادت کو  ایران اور ملت مسلمہ کے لئے بڑا نقصان قرار دیا ۔ مولانا کاظمی نے کہا کہ رئیسی کی قیادت میں ایران نے اسرائل اور امریکہ کی ریشہ دوانیوں کا منہ توڑ جواب دیکر ثابت کیا کہ اللہ پر بھروسا کرنے والی قوم باطل  کے دباؤ میں  نہیں آتی ہے۔

Related posts

ایران کورونا ویکسین کا فارمولہ عام کردیگا۔

qaumikhabrein

متحدہ عرب امارات کی حقوق انسانی کارکن اعلیٰ نہیں رہیں۔

qaumikhabrein

شاہ ولایت کے عرس کے موقع پر محفل نعت و منقبت

qaumikhabrein

Leave a Comment