qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

میرٹھ میں یوم مادری زبان پر تقریب کا اہتمام

آج دنیا بھر میں بین الاقوامی یوم مادری زبان منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر محبان اردو مختلف  تقریبات کا اہتمام کررہے ہیں۔تاریخٰ شہر میرٹھ میں اسماعیل نیشنل ملہیلا  پی جی کالج کے شعبہ اردو کی جانب سے بھی عالمی یوم مادر کے موقع پر  ایک پروگرام ہوا۔پروگرام کی صدارت کالج کی پرنسپل پروفیسر انیتا راٹھی  نے کی ۔پروگرام کی مہمان خصوصی پروفیسر دیپا تیاگی نے مادری زبان کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ زبان ہمیں آپس میں باندھنے کا کام کرتی ہے۔  سچے ہندوستانی لسانی تنازعات میں نہیں پڑتے۔ہمارے لئے ضروری ہے کہ تمام زبانوں کو نہ صرف پڑھیں  بلکہ ان کا احترام  بھی کریں۔

اس پروگرام میں   طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔  اریبہ نے “مادری زبان کا تعارف اور اہمیت” پر اپنے خیالات پیش کیے، کشیش خان نے “مادری زبان ہماری پہچان”، ذکیہ کوثر نے “اردو زبان اور ہم” کے موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔  طالبہ مدیحہ رحمان نے اقبال اشہر کی نظم “اردو ہے میرا نام میں خسرو کی پہیلی” مترنم آواز میں پڑھ کر سب کو مسحور کر دیا۔ پروگرام کی کنوینر ڈاکٹر عفت ذکیہ نے پرگرام کی نظامت کرتے ہوے کہا”مادری زبان کے تئیں عقیدت ہر انسان پر فرض ہے کیوں کہ مادری زبان ہی انسان کی شخصیت سازی میں معاون ثابت ہوتی ہے ۔ اس لئے ہم پر فرض ہے کہ یوم ا مادری زبان کو جوش و خروش سے منائیں۔  

۔   کماری فا کہہ نے سب کا شکریہ ادا کیا۔  پروگرام میں شعبہ کمپیوٹر کی ارم جہاں، محکمہ ماحولیات کی نصرت کے علاوہ کثیر تعداد میں طالبات نے شرکت کی ۔  صوفیہ اقرا ثانیہ وغیرہ طالبات نے خصوصی تعاون کیا۔

Related posts

گجرات۔کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد چھپا رہی ہے سرکار۔

qaumikhabrein

اسرائیل۔ حماس جنگ اور ہمارا حاشیہ بردار میڈیا۔ سراج نقوی

qaumikhabrein

امریکی فوج کےفغانستان سے مکمل انخلا سے قبل حکومت کی تشکیل نہیں ۔ طالبان

qaumikhabrein

Leave a Comment