qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

اسمٰعیل کالج  میں “فونیٹکس اینڈ فونولوجی” کورس متعارف

 میرٹھ میں اسمٰعیل نیشنل مہیلا پی جی کالج کے شعبہ اردو کے زیر اہتمام اردو میں  ایڈ آن کورس بعنوان “فونیٹکس اینڈ فونولوجی” کی افتتاحی تقریب ہوئی۔۔اسکا افتتاح پرنسپل پروفیسر انیتا راٹھی  نے کیا۔  ۔پروگرام کی  ناظمہ اور کوآرڈینیٹر ڈاکٹر عفت ذکیہ نے پروگرام کا تعارف کراتے ہوئے کہا – “ہر زبان کے لکھنے اور بولنے کے کچھ اصول ہوتے ہیں، ان  اصولوں کی بنیاد پر سیکھی گئی زبان ہی انسان کو ماہر مقرر بنا سکتی ہے . اس کورس  کے   یہ کوشش  کیجائےگی کہ طالبات کو  وہ سب کچھ سکھائیں جو ایک زبان سیکھنے کےلئے ضروری  ہے ۔  ڈاکٹر سورنا نے کہا – “جب تک آپ مختلف حرفوں اور مختلف الفاظ میں فرق نہیں جانتے، آپ اس زبان کو نہیں سمجھ سکتے، اس لیے یہ کورس کرنا بہت ضروری ہے۔”

مہمان خصوصی پروفیسر ہما ​​مسعود نے کہا کہ ’’اردو ایک مہذب اور شیریں زبان ہے لیکن الفاظ کے غلط تلفظ سے ہم اس کی خوبصورتی کو ختم کر رہے ہیں۔ غزل کو گجل  اور خیالات کو خیالاتوں بولا جاتا ہے۔ اس قسم کی غلطیوں کو سدھارنا بے حد ضروری ہے ۔قابل مبارک باد ہیں شعبہ اردو اور اس کے ارکان کہ  جنہوں نے اس طرف توجہ کی  ۔ شعبہ کی استاد  فرح ناز نے تمام مہمانوں کا  شکریہ ادا کیا۔ پروگرام میں میں ایم اے اور بی اے کی طالبات بھی موجود تھیں۔

Related posts

ماسکو۔ برف سے وضو اور منفی سولہ ڈگری درجہ حرارت میں نماز

qaumikhabrein

ایران کی جوابی کاوائی سے اسرائیل اور امریکہ کے ہوش اڑے

qaumikhabrein

امام موسیٰ کاظم کی شہادت پر مجلس عزاکا اہتمام

qaumikhabrein

Leave a Comment