
میرٹھ کے عزا خانہ چھوٹی کربلا میں تحت اللفظ مرثیہ خوانی کی مجلسوں کا عشرہ جاری ہے۔اس عشرے کی خصوصیت یہ ہیکہ کسی تحت اللفظ مرثیہ خواں کے نام سے منتخب تحت اللفظ مرثیہ خوان، سو خوان اور پیش خوان کو انعامات سے نوازہ جاتا ہے.

اس برس مرحوم توکل حسین کلیم میرٹھی کے نام سے انعامات تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔۔انعامات کے لئے قرعہ اندازی کے ذریعے ناموں کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ گزشتہ برس مرحوم توکل حسین کے بڑے فرزند مرحوم ضیا عباس نجمی امروہوی کے نام سے انعامات منتخب مرثیہ خوان، سوز خوان اور پیش خوان کو پیش کئے گئے تھے۔

توکل حسین کلیم میرٹھی مرحوم کہنہ مشق شاعر اور تحت اللفظ مرثیہ خوان تھے۔ وہ میرٹھ کے معروف وقف منصبیہ کے بانی حاجی اور ذوار منصب علی خاں مرحوم کے پر پوتے تھے۔ ملازمت کے سلسلے میں میرٹھ سے ہجرت کرکے امروہا میں مقیم ہو گئے تھے۔ توکل حسین مرحوم امروہا کے آئی ایم انٹر کالج میں انگریزی کے لیکچرار تھے۔