qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

مولانا صفی حیدر نے مولانا آغاروحی کی مہم کی تائید کی

مولانا علی ناصر سعید عبقاتی عرف آغا روحی نے ‘احترام منبر مہم ‘کے متوازی جس ‘اصلاح محراب مہم’ شروع کرنے کااعلان کیا ہے ، مولانا صفی حیدر نے اسکی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ تنظیم المکاتب کے سیکریٹری اور مجالس عزا اور مقاصدہ کی محفلوں کے گرتے ہوئے معیار کی بحالی کے لئے ‘احترام منبر مہم ‘ شروع کرنے والے مولانا صفی حیدر نے کہا کہ تشیع کو آج گونا گوں مسائل کا سامنا ہے ۔ ان مسائل سے قوم کے علما ،دانشوروں اور عوام کو مل جل کر حل کرنے کی کوشش کرنا چاہئے۔ مولانا صفی حیدر نے ‘اصلاح محراب ‘ کے تعلق سے مولانا آغا روحی کے خیا لات سے اتفاق ظاہر کرتے ہوئے کہا ہیکہ ‘اصلاح محراب’ کا مسئلہ انکے پیش نظر بھی رہا ہے لیکن کئی مسائل کو ایک ہی پلیٹ فارم سے ایک ساتھ حل کرنا ممکن نہیں ہے۔ مولانا آغا روحی نے ‘اصلاح محراب’ کے تعلق سے مہم چھیڑنے کا فیصلہ کیا ہے تو ‘احترام منبر مہم’ کے اراکین اس میں ہر ممکن تعاون دینے کے لئے تیار ہیں۔

حال ہی میں لکھنؤ میں ایک مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے مولانا آغا روحی نے کہا تھا کہ احترام منبر سے زیادہ اہم یہ ہیکہ نماز پڑھانے والوں کی اصلاح ہو۔ مولانا آغا روحی نے کہا کہ بہت سے عمامہ پوش ایسے ہیں جو طہارت کے احکام تک سے واقف نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے محراب میں جانے والے ٹھیک کئے جائیں اسکے بعد منبر پر جانے والوں کی بات کی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہا تھا کہ جلد ہی وہ اصلاح محراب کے موضوع پر ایک کانفرنس منعقد کریں گے۔

یہ بھی پڑھئے۔احترام منبر مہم

Related posts

روس ۔میٹا دہشت گردگروپوں کی فہرست میں شامل

qaumikhabrein

کربلا۔ حضرت عباس کے روضے کی توسیع کا کام مکمل۔ زیارت میں ہوگی آسانی۔

qaumikhabrein

حالات سے گھبرانے کے بجائے ہر مسئلے پر سنجیدگی کے ساتھ غورکریں.. مولانا سید عدیل رضا

qaumikhabrein

Leave a Comment