qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

زائرین کومعیاری خدمات دینے کے لئے حرم امام رضا(ع) کے ٹیلی کمونیکیشن نیٹ ورک میں توسیع

ایران میں مشہد مقدس میں امام رضا علیہ السلام کا روضہ اطہر دنیا بھر کے عقیدت مندوں کا روحانی مرکز ہے۔زائرین کی خدمات کو مزید معیاری بنانے کے لئے حرم انتظامیہ کی جانب سے کچھ اقدامات کئے گئے ہیں۔
آستان قدس رضوی کے انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی سینٹر کے سربراہ کا کہنا ہیکہ نئے سال کے آغاز میں لاکھوں کی تعداد میں زائرین مشہد مقدس تشریف لاتے ہیں ،اسی مناسبت سے زائرین کو بہتر انداز میں خدمات فراہم کرنے کے لئے آستان قدس رضوی نے انتظامی اداروں کے تعاون سے حرم امام رضا علیہ السلام کے اطراف میں ٹیلی کمونیکیشن کے نیٹ ورک مزید مضبوط بنانے کے لئے اقدامات انجام دیئے ہیں۔

آستان نیوز کی رپورٹ کےمطابق؛ آستان قدس رضوی کے انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی سینٹرکے سربراہ ابراہیم دانشی فر نے بتایا کہ ہمیشہ سے نئے سال کے آغاز،عشرہ کرامت،محرم الحرام کے پہلے عشرہ اور ماہ صفر کے آخری عشرہ کے موقع ہمیں زائرین کی کثیر تعداد کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،جس کی وجہ سے ہمیشہ سے زائرین و مجاورین کو ٹیلی کونیکیشن نیٹ ورکس اور انٹرنیٹ تک رسائی کا مسئلہ رہتا ہے ۔
ابراہیم دانشی فر نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس مسئلہ کے پیش نظر آستان قدس رضوی کے متولی نے زائرین کی اس مشکل کو حل کرنے کا حکم دیا اور اس سلسلے میں حرم امام رضا(ع) کی ٹیکنیکل اور دیکھ بھال کرنے والی آرگنائزیشن اور آستان قدس رضوی کے انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی سینٹر کے تعاون سے صوبہ خراسان رضوی کے محکمہ مواصلات اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ساتھ متعدد نشستیں ہوئیں ۔

آستان قدس رضوی کے انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی سینٹر کے سربراہ کے مطابق ان اجلاسوں اور اقدامات کے بعد پہلی بار حرم امام رضا علیہ السلام کے مختلف مقامات جیسے نقارہ خانہ اور مسجد گوہر شاد میں 6 ٹیلی کمونیکیشن ٹاورز کو فعال کیا گیا ہے جن کے افتتاح سے زائرین کو بہتر انداز میں سروس ملے گي۔
انہوں نے بتایا کہ ہمراہ اوّل موبائل کمپنی نے دارالحجہ کے انڈر گراؤنڈ ہالز ،دارالشفا اور آستان قدس رضوی کے نمائشگاہوں کے مرکز میں اور ایرانسل موبائل کمپنی نے رواق دالرحمہ میں داخلی ٹاورز نصب کرنا شروع کر دیئے ہیں ،ان منصوبوں کی تکمیل کے بعد حرم امام رضا علیہ السلام کے ہالز میں موبائل سگنل بہتر ہو جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بھی طے پایا کہ آئندہ سال تین موبائل ٹاورز کو حرم امام رضا(ع) کے مردم شناسی میوزیم،بست نواب اور باغ رضوان میں اور اسی طرح ایک مستقل مواصلاتی اسٹیشن پارکینگ نمبر4 اور ایک موبائل مواصلاتی اسٹیشن کورواق شیخ بہائی میں بنایا جائے گا،ان اقدامات سے آئندہ سال ایّام نوروز اور دیگر زیارتی اور مذہبی مناسبتوں پر ٹیلی کمونیکیشن سروسز کے معیار میں بہتری آئے گی۔

Related posts

امروہا میں وسیم لعنتی کا پتلا نزر آتش۔

qaumikhabrein

قرآن مجید کی ایک آیت نے ہندو تاجر کی زندگی بدل کر رکھ دی۔

qaumikhabrein

غزہ کے معاملے پر ایک اور امریکی اعلیٰ افسر مستعفی

qaumikhabrein

Leave a Comment