امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر میں دہشت گردی کے واقعے میں زخمی ہوئے حجۃ الاسلام محمد صادق دارائی بھی زخموں کی تاب نہ لا کر درجہ شہادت پر فائز ہو گئے۔
وہ منگل کے دن ایک تکفیری ایجنٹ کے ہاتھوں حرم مطہر میں قاتلانہ حملے کے بعد سے مشہد مقدس کے “امدادی شہید کامیاب ہسپتال” کے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں داخل تھے۔
مشہد مقدس کے “امدادی شہید کامیاب ہسپتال” کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مسعود خانی نے انکی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ “بدقسمتی سے حجۃ الاسلام محمد صادق دارائی، ڈاکٹروں کی بھرپور کوششوں کے باوجود جانبر ن ہو سکے۔
ایک اور زخمی عالمِ دین حجت الاسلام پاکدامن کو مزید علاج کے لیے کل مشہد کے “رضوی ہسپتال” منتقل کر دیا گیا تھا۔اس حملے میں حجت الاسلام اصلانی موقع پر ہی شہید ہو گئے تھے۔