qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

کچی آبادی میں اسکولوں کو تسلیم کرنے کی شرائط میں نرمی کا مطالبہ

راشٹر وادی کانگریس پارٹی مہاراشٹر کےنائب صدر سلیم سارنگ کی قیادت میں اسکول مینجمنٹ فیڈریشن کے وفد نے اسکولی تعلیم کے ریاستی وزیر دیپک کیسرکر سے ملاقات کی اور کچی آبادیوں میں اسکولوں کو تسلیم کرنے کی شرائط پر نظر ثانی اور نرمی کامطالبہ کیا ہے۔ وفد نے وزیر تعلیم کو بتایا کہ ممبئی ومضافات کے کچی آبادی والے علاقوں میں موجوداسکولوں کیلئے 5 ہزار مربع فٹ زمین، 30 سال کا لیز کا معاہدہ ، 12/7 سروے رپورٹ اور 20 لاکھ روپے کے فکسڈ ڈپازٹ کی شرائط پورا کرنادشوار ہے، لہٰذا ان شرائط میں نرمی لائی جانی چاہیے۔وفد نے بتایا کہ منظوری کی موجودہ سخت شرائط علاقہ کے 674 اسکولوں اور ان میں زیر تعلیم ایک لاکھ سے زائد طلباء کو متاثرکرسکتی ہیں۔

اس میٹنگ میں سلیم سارنگ نے وزیر کو بتایا کہ کچی آبادیوں میں زیر تعلیم بچے معاشی طور پر کمزور ہوتے ہیں۔ فیس میں اضافے کی صورت میں طلباء اسکول چھوڑ نے پر مجبور ہو سکتے ہیں ۔سلیم سارنگ نے لیز کی مختصر مدت اور تجدید کے اختیارات پر غور کرنے پر بھی زور دیا ہے۔نیز سروے رپورٹ کی ضرورت کے مطابق فکسڈ ڈپازٹ کی شرط کو کم کرکے منظوری کے عمل کو آسان بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غریب اور پسماندہ بچوں کی تعلیم کے تناظر میں اسکولوں کو تسلیم کرنے کے معاملے میں 50 فیصد تک نرمی لائی جانی چاہیے۔سلیم نے اس سلسلے میں نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار سے  بھی ملاقات کی تھی۔ نائب وزیر اعلیٰ نے فوری طور پر وزیر تعلیم کے ساتھ اس میٹنگ کا اہتمام کیا اور یقین دلایا کہ بچوں کی تعلیم کسی بھی حالت میں بند نہیں ہوگی۔

وفد کے مطالبات کو سننے کے بعداسکولی تعلیم کے وزیر دیپک کیسرکر نے جلد فیصلہ لینے کی مثبت یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر کی مہایوتی حکومت معاشی طور پر کمزار بچوں کی تعلیم کے حوالے سے مثبت فیصلے کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔وزیر تعلیم سے ملاقات کے موقع پر اسکول مینجمنٹ فیڈریشن کے صدر پرکاش چرہاٹے، جنرل سیکرٹری شبانہ خان، ٹرتھ وی کے انگلش اسکول کی شبانہ خان، سٹیزن انگلش اسکول کے ٹرسٹی سعید خان، ایجوکیئر انگلش اسکول کے رضوان انصاری، آکسفورڈ انٹرنیشنل اسکول کے  رئیس خان، الفا انگلش سکول کی قمرالنساء شیخ ، ایمانوئل اسکول کی ربیکا ڈیسوزا، جوہر آئیڈیل اسکول کے  مختارشیخ، مریم انگلش اسکول کی شبانہ انصاری، اسٹار انجمن انگلش اسکول کے محمد رضوان، گولڈ فیلڈ انگلش اسکول کے محمد اشتیاق اور پریرنا انگلش اسکول کے ٹرسٹی دیویندر ہانڈے سمیت دیگر اسکولوں کے ذمہ داران موجود تھے

Related posts

ایران کے شہیدوں کی یاد میں تعزیتی جلسہ و مجلس عزا

qaumikhabrein

بی بی زینب کے روضے کو کوئی نقصان نہیں پہونچا

qaumikhabrein

کورونا مریض والدین کو اسپتال میں چھوڑ کر بھاگا بیٹا۔

qaumikhabrein

Leave a Comment