ہر مہینے نئے جوتے خریدنے کے مسئلے سے پریشان نوجوان نے اسکا منفرد حل نکال لیا ہے۔اس نے اپنے پیروں پر جوتوں کے ٹیٹو بنوالئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کے شہر مانچسٹر کے ایک نوجوان نے ہر ماہ نئے جوتوں پر پیسے خرچ کرنے سے بچنے کیلئے اپنے دونوں پاؤں پر پسندیدہ جوتے کا ٹیٹو بنوا لیا۔
انسٹاگرام پر ٹیٹو آرٹسٹ گنتھر نے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس کے کیپشن میں ان کا کہنا تھا کہ میرے پاس ایک ایسا کسٹمر آیا جو ہر ماہ نئے جوتے خرید ، خرید کر پریشان ہوگیا تھا۔تاہم اس نے اس پریشانی سے بچنے کیلئے اپنے پاؤں پر مشہور کمپنی کے جوتوں کا ٹیٹو بنوالیا۔ گنتھر کو دو گھنٹے جوتوں کا خاکہ بنانے میں لگے جبکہ تقریباً 8 گھنٹے کے دورانیے میں انہوں نے نوجوان کے دونوں پاؤں پر ٹیٹو بنائے۔
سوشل میڈیا پر پاؤں پر جوتے کے ٹیٹو بنوانے والے نوجوان کی ویڈیو کو تقریباً ایک لاکھ افراد دیکھ چکے ہیں۔
دوسری جانب کچھ سوشل میڈیا صارفین نے نوجوان کے اس آئیڈیے کی تعریف کی جبکہ کچھ نے ٹیٹو بنوانے کے دوران ہونے والی تکلیف پر تشویش کا اظہار کیا۔