qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

میلکم ایکس قتل کیس۔56 برس بعد دو مجرم الزام سے بری۔

امریکہ کے انسانی حقوق کے علمبردار میلکم ایکس کے قتل میں ملوث دو مسلمانوں کو واقعے کے 56 برس بعدالزام سے بری کردیاگیا۔
سپریم کورٹ نے نظرثانی فیصلے میں تسلیم کیا کہ محمدعزیز اور خلیل اسلام کوغلط سزائیں سنائی گئی تھیں، دونوں بے قصور تھے۔
محمد عزیز کو 1985 اور خلیل اسلام کو 1987 میں رہائی دی گئی، خلیل 12 سال پہلے انتقال کرچکے اور محمدعزیز کاکہناہےکہ انہیں ایسے کرپٹ نظام کاسامناکرناپڑا جسے امریکا میں سیاہ فام بہت اچھی طرح جانتے ہیں۔

محمد عزیز اور خلیل۔ سزا دئے جانے واقت کی تصاویر۔بشکریہ۔اے پی

میلکم ایکس قتل سے متعلق امریکی تاریخ کے اہم مقدمے میں ملوث قراردیےگئے دو ملزم محمد عزیز اور خلیل اسلام کو دی گئی سزا واقعے کے 56 برس بعد کالعدم قراردیدی گئی ہے۔امریکی عدالت نے 22 ماہ سے جاری نظرثانی سماعت کے بعد فیصلہ سنایا ہے۔ انسانی حقوق کے علمبردار میلکم ایکس کو 1965 میں قتل کیا گیا تھا، اس دور کے تاریخ دانوں اور دانشوروں نے عزیز اور خلیل کیخلاف کیس کو شواہد نہ ہونے کی بنا پر ابتداہی میں مشکوک قراردیا تھا۔
اسٹیٹ سپریم کورٹ جج نے کہا کہ انہیں اس بات پر افسوس ہے کہ جس انصاف کا قتل ہوا اس کا مکمل مداوا نہیں کیا جا سکے گا اور ضائع کیے گئے قیمتی سال لوٹائے نہیں جاسکیں گے۔

بری کئے جانے کے بعد عزیز اہل خانہ کے ساتھ

دوعشروں تک جیل میں قید رہنے والے محمدعزیزنےکہا کہ یہ بتانے کے لیے کہ وہ بےگناہ ہیں، انہیں کسی عدالت، پراسیکیوٹر یا کاغذ کے ٹکڑےکی ضرورت نہیں تھی تاہم انہیں خوشی ہے کہ جس بات پروہ اور ان کے عزیزیقین رکھتے تھے اسے درست مان لیاگیاہے۔محمد عزیز کو1985 میں رہائی دیدی گئی تھی جب کہ خلیل اسلام کو 20 برس جیل کاٹناپڑی تھی اور انہیں 1987 میں پیرول پر رہائی دی گئی تھی، وہ 2009 میں انتقال کرچکے ہیں۔عزیز کے وکیل نے کہا کہ ان کے موکل کو اسی نسل پرستی کا سامنا کرناپڑا جس کیخلاف میلکم ایکس آواز بلند کرتے تھے، اسی قتل میں مجاہدعبدالحلیم کو بھی قصور وار قرار دیاگیا تھا تاہم مجاہد قتل کا اعتراف کرچکاہے اور اسے بری نہیں کیاگیا۔

Related posts

امروہا میں شہید اسکواڈرن لیڈرآئی ایم نقوی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔

qaumikhabrein

بلاول کا دورہ ہند۔رشتوں پر جمی برف نہیں پگھل سکی۔۔سراج نقوی

qaumikhabrein

مذہبی رواداری کا امین ہے ہگلی کا عزاخانہ۔

qaumikhabrein

Leave a Comment