qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

ملالہ یوسف زئی نے عصر ملک سے شادی کرلی۔

پاکستانی نوبیل انعام یافتہ کم عمر طالبہ ملالہ یوسف زئی نے عصرملک سے نکاح کرلیا، اُن کی جانب سے اپنی شادی کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا گیا۔نکاح برمنگھم میں ہوا۔
ملالہ یوسف زئی نے اپنے نکاح کی تقریب پر بنائی گئی اپنے شریک حیات عصر ملک اور اپنے اہلخانہ کی تصاویر بھی اپنے چاہنے والوں کے لئے شیئر کیں۔

ملالہ یوسف زئی کے شوہر عصر ملک کا تعلق شعبہ کرکٹ سے ہے، وہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں جنرل منیجرکے طور پر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے 2 سال قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کو جوائن کیا تھا۔پی سی بی ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ عصر ملک لمس کے گریجویٹ ہیں اور ان کا شمار پی سی بی کے قابل افسران میں کیا جاتا ہے۔

ملالہ یوسف زئی کے شوہر عصرملک پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز میں بھی جنرل منیجر آپریشنز رہ چکے ہیں۔اُن کی شعبہ کرکٹ میں بہت خدمات ہیں۔(بشکریہ۔گلوبل نیوز)

Related posts

اسمٰعیل کالج  میں “فونیٹکس اینڈ فونولوجی” کورس متعارف

qaumikhabrein

 نجف اور کربلا کے درمیان زائرین کے لئے سائبان 

qaumikhabrein

فلسطینیوں کی شہادت پسندانہ کارروائیوں سے صیہونیوں کی نیندیں حرام

qaumikhabrein

Leave a Comment