qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کے سی ای او انیس شیخ مستعفی۔مفاد پرست ٹولے سے تھے پریشان۔

مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کے چیف ایگز کیٹیو افسر انیس شیخ نے اپنے عہدے سے استعفی دیدیا ہے ۔انیس شیخ نے اپنا استعفی ریاستی وزیر داخلہ نواب ملک کو روانہ کیا ہے ۔ اپنے استعفی میں انیس شیخ نے ذاتی وجوہات کا ذکر کیا ہے لیکن باوثوق ذرائع کے مطابق سی ای او، ماتحت افسران اور وقف ممبران کے رویے سے مطمئن نہیں تھے ۔ واضح رہے کہ انیس شیخ نے ایڈیشنل سی ای او کی حیثیت سے ایک سال پہلے چارج لیا تھا۔ اس کے بعد انھیں مستقل چارج حاصل کیے تقریباً ایک سال ہوچکا ہے ، اس عرصے میں انیس شیخ کی کارکردگی بہت اطمینان بخش رہی ۔ التوا میں پڑے کئی کام انجام پائے اور پہلی مرتبہ وقف بورڈ ایک فعال اور کارکرد ادارے کے طور پر سامنے آیا لیکن اچانک سی ای او کے استعفی سے وقف امور کو لیکر سنجیدہ طبقے میں بے چینی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

واضح رہے مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ لینڈ مافیا کے خلاف کارروائی کو یقینی بنایا گیا اور ایک درجن سے زائد معاملات میں ایف آئی آر درج کی گئیں ، ایسے حالات میں مفاد پرست ٹولے کی پریشانی کا اندازہ بخوبی لگایا جاسکتا ہے ۔ اس معاملے میں انیس شیخ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن ان سے رابطہ نہیں ہوسکا ۔

Related posts

برطانیہ کے سب سے بڑے آرکیٹیکٹ ایوارڈ کیلئے پہلی بار ایک مسجد نامزد۔

qaumikhabrein

کورونا کی وبا۔دسویں کاامتحان منسوخ۔ بارہویں کا ملتوی۔

qaumikhabrein

البرٹ آئن سٹائن کا بیش قیمت جملہ

qaumikhabrein

Leave a Comment