qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

مہاراشٹر میں اساتذہ کی 31 ہزار 472 اسامیاں خالی ہیں۔

مہاراشٹر ریاست کے میونسپل کارپوریشن، ضلع پریشد، نگر پریشد، کنٹونمنٹ اسکولوں میں اساتذہ کے کل 245591 منظور شدہ عہدوں میں سے 214191 آسامیوں پر اساتذہ کام کر رہے ہیں اور 31472 اساتذہ کے عہدے خالی ہیں۔ ڈائریکٹوریٹ آف پرائمری ایجوکیشن کے چیف کلرک سچن ریمزے نے 30 اگست کے سرکولر میں چونکا دینے والی معلومات دی ہیں۔ اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 کے بانی ساجد نثار احمد نے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے، وزیر تعلیم دیپک کیسرکر، ایجوکیشن کمشنر سورج مانڈھرے سے میمورنڈم کے ذریعے مطالبہ کیا ہے کہ تمام اساتذہ کے خالی عہدوں کو فوری طور پر پُر کرنے کے لیے اساتذہ کی اہلیت اور ذہانت کے امتحان TAIT کا ٹائم ٹیبل فوراً ظاہر کیا جائے,ضلع پریشد اسکولوں میں 2 لاکھ 19 ہزار 428 منظور شدہ آسامیاں ہیں جس میں 1 لاکھ 99 ہزار 976 آسامیوں پر اساتذہ کام کر رہے ہیں اور 19 ہزار 452 آسامیاں خالی ہیں۔ کارپوریشن مدارس میں منظور شدہ آسامیوں کی تعداد 19 ہزار 960 ہے جن میں سے 8 ہزار 862 آسامیاں پر اساتذہ تعینات ہیں۔ کارپوریشن اسکولوں میں11 ہزار 98 آسامیاں خالی ہیں۔ ایک طرف جب اساتذہ کی تعداد کم ہے تو دوسری طرف حکومت کے محکمہ تعلیمات۔ اساتذہ کو غیر تدریسی سرگرمیوں میں مصروف رکھ رہا ہے۔ اس سے تنگ آکر اساتذہ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہمیں طلبہ کو پڑھانے دیا جائے اور غیر تدریسی سرگرمیوں سے آزاد کیا جائے

نگر پالیکا اسکولوں میں 6 ہزار 37 منظور شدہ آسامیاں ہیں جن میں سے 5 ہزار 136 آسامیوں پر اساتذہ کام کر رہے ہیں، جب کہ 901 اسامیاں خالی ہیں۔ کنٹونمنٹ اسکولوں میں 166 منظور شدہ آسامیاں، 145 ورکنگ پوسٹیں اور 21 خالی آسامیاں ہیں۔ریاست میں اساتذہ کی اتنی زیادہ آسامیاں خالی ہیں۔۔ تنظیم کے بانی ساجد نثار احمد، ریاستی صدر محبوب تامبولی، خاتون شاخ ریاستی صدر منجم گھولے، ریاستی سیکریٹری منیار جہان آراء، و دیگر اراکین نے وارننگ دی ہیکہ سرکار اساتذہ کی بھرتی جلد شروع کرے ورنہ اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کی جانب سے ریاست گیر سطح پر تحریک شروع کردی جائےگی۔

Related posts

افغانستان کے نئے نظام کے سربراہ ملا ہیبت اللہ ہونگے۔ صدر بھی ان کے ماتحت رہےگا۔

qaumikhabrein

اامر بالمعروف والنهي عن المنكر چھوڑنے والی قومیں مردہ ہو جاتی ہیں۔ مولانا ضمر عباس جعفری

qaumikhabrein

چین نے ایغور مسلمانوں کی نسل کشی کی۔ برطانیہ کے ایک ٹرائبیونل کا فیصلہ

qaumikhabrein

Leave a Comment