qaumikhabrein
Image default
uncategorized

اردو میڈیم کے 3000 اساتذہ کی بھرتی کا مطالبہ

مہاراشٹر میں اساتذہ کی آئندہ بھرتی میں اردو میڈیم کے امیدواروں کو تین ہزار نشستیں دی جائیں اور 6 فروری 2023 کے حکومتی فیصلے کے مطابق گرانٹس کے اہل پرائمری، سیکنڈری، ہائی اسکول، اسکولوں کو 31 مارچ 2023 سے پہلے غیر مشروط طور تنخواہیں ادا کی جائیں۔ یہ مطالبہ اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 کے بانی ساجد نثار احمد نے پونہ میں ایجوکیشن کمشنر سورج مانڈھرے اور ایجوکیشن ڈائریکٹر شرد گوساوی سے ملاقات کے دوران کیا۔

انہوں نے حکام کو اس سلسلے میں میمورنڈم پیش کیا۔میمورنڈم میں مطالبہ کیا گیا کہ 2017 کے حکومتی فیصلے کے مطابق ریاست میں اساتذہ کی بھرتی کے لیے درکار اہلیت اور ذہانت TAIT ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے، اب کمپیوٹرائزڈ سسٹم پاویترا پورٹل کے ذریعے اساتذہ کی آسامیاں بھرتی کے لیے اشتہار شائع کیا جائے گا جس میں اردو میڈیم امیدواروں کے لیے تین ہزار نشستیں مختص کی جائیں۔ یہ مطالبہ بھی کیا گیا ہےکہ 6 فروری 2023 کے حکومتی فیصلے کے مطابق ریاست میں پرائمری، سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری اسکول، ڈویژن اور یونٹس 20، 40 اور 60 فیصد گرانٹس کے لئے اہل قرار دی گئی ہیں۔ لیکن گرانٹ کے لئے انتہائی جابرانہ شرائط عائد کی گئی ہیں،جسکے سبب امیدواروں کو مشکلات پیش آتی ہیں۔ سرل پورٹل پر آدھار کارڈ کو اپ ڈیٹ کرنے کو کہا گیاہے۔ لیکن آدھار اپ لوڈ کرتے وقت بھی درست آدھار کارڈ کو غلط بتایا جاتا ہے۔

Related posts

ڈونلڈ ٹرمپ کو عدالت نے ٹھہرایا توہین عدالت کامجرم ۔۔ روزانہ 10 ہزارڈالر جرمانہ بھرنا پڑیگا

qaumikhabrein

ایران کی ایک اور بڑی کامیابی۔سوپر سانک میزائل تیار کرلیا۔۔

qaumikhabrein

ایران نے تیار کیا خفیہ جانکاری فراہم کرنے والا بحری جہاز۔

qaumikhabrein

Leave a Comment