مہاراشٹر اسٹیٹ ایگزامینیشن کونسل کے ذریعہ منعقدہ ٹیچر اپٹیٹیوڈ اینڈ انٹیلی جنس ٹیسٹ ‘ٹیٹ امتحان’ کے نتائج کا اعلان کیا گیا ہے۔ 2 لاکھ 16 ہزار 443 طلباء نے اس امتحان میں حصہ لیا تھا۔ نتائج کے اعلان کے بعد اب ریاست میں اساتذہ کی بھرتی کا راستہ صاف ہوگیا ہے۔ اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138کے بانی ساجد نثار احمد نے وزیر تعلیم دیپک کیسرکر و کمشنر سورج مانڈھرے، سے مطالبہ کیا ہے کہ اساتذہ کی بھرتی فوری طور پر شروع کی جائے ۔اردو میڈیم کی تین ہزار جائیداد دکھائی جائے۔
2019 کے حکومتی فیصلے کے مطابق طے شدہ نصاب کی بنیاد پر ‘ٹیٹ’ کے سوالیہ پرچے تیار کیے گئے۔ لیکن، طلبہ کا کہنا تھا کہ امتحان بہت مشکل تھا۔ دریں اثنا، ریاست کے 93 مراکز پر ‘آئی پی بی ایس’ کمپنی کے ذریعہ امتحان آن لائن منعقد کیا گیا تھا۔ اس امتحان میں ایک سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والے طالب علم کو بھی پاس کیا جائے گا۔ لیکن اساتذہ کی بھرتی کرتے وقت یہ میرٹ لسٹ کی بنیاد پر کی جائے گی۔ زیادہ نمبروں والے طالب علم کو ٹیچر بننے کا موقع ضرور ملے گا۔ اساتذہ بھرتی کے عمل کو فوری شروع کرانے کے لئے اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 مسلسل کوشاں ہیں۔۔ساجد نثار احمد کا کہنا ہیکہ اردو میڈیم کی خالی اسامیوں کو بھرنے کرنے کے لئے حکومتی سطح پر ہماری تنظیم کی جانب سے بہت سی تحریک چلائی گئی ہیں۔