qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

جمعیت علما کا دس روزہ سیرت النبی پروگرام

جمعیت علمائے ہند کی رہنمائی میں جمعیت علمائے مہاراشٹر سیرت النبی کا دس روزہ پروگرام منعقد کرنے جا رہی ہے۔ اس دس روزہ مہم میں پیغمبر اسلام کی زندگی اور ان کے پیغام کو عام کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ جمعیت کے مقامی ذمہ داروں کا کہنا ہیکہ اورنگ آباد ضلع کو چھ زون میں تقسیم کیا گیا ہے ، ہر زون میں مغرب کے بعد اجلاس عام ہوگا جبکہ دوپہر میں خواتین کے لیے خاص جلسے ہونگے ۔ یہ جلسے شہر کے مختلف علاقوں میں منعقد کیے جائیں گے ۔ دس روزہ سیرت النبی مہم کا آغاز 22 اکتوبر سے ہورہا ہے ۔ جمعیت کے ذمہ داروں کے مطابق موجودہ حالات میں پیغمبر اسلام کے پیغام اور انکی تعلیمات کو عام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

Related posts

محبت کا پیغام عام کرنے والی کتاب کا اجرا

qaumikhabrein

چلی فلسطین میں سفارتخانہ کھولےگا۔

qaumikhabrein

والعصر امامیہ ٹرسٹ کی گرانقدر ملی خدمات

qaumikhabrein

Leave a Comment