qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

مہاراشر کے اسکول24 جنوری سے کھل جائیں گے۔لیکن کورونا کی وجہ سے اورنگ آباد میں رہیں گے بند۔

مہاراشٹر میں چوبیس جنوری یعنی پیر کے دن سے تمام اسکولوں کو کھول دیا جائیگا ۔اس طرح کا فیصلہ ریاستی کابینہ میں لیا گیا ہے ، لیکن اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے ایڈ منسٹریٹر آستک کمار پانڈے نے اورنگ آباد شہر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کو دیکھتے ہوئے ایک اورہفتے تک اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے

اس سلسلے میں پانڈے کا کہنا ہیکہ شہر میں کورونا کی وبا پر قابو پانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں تاہم مریضوں کی تعداد میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے ، ایسے حالات میں اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کی اجازت دینا بچوں کی صحت کو خطرے میں ڈالنا ہے اس لیے ایک ہفتے تک جائزہ لیا جائیگا اور ایک ہفتے کے بعد مستقبل میں کیا کرنا ہے اس کا فیصلہ کیا جائیگا۔ واضح رہے اورنگ آباد شہر میں ابھی کو رونا کے مریضوں کی تعداد میں تشویش ناک اضافہ ہورہا ہے پچھلے دو دنوں میں تین سو سے زیادہ مریض پازیٹیو پائے گئے ہیں ۔ شہر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا کے دیڑھ ہزار سے زائد مریض زیر علاج ہیں ۔کارپوریشن انتظامیہ نے احتیاطی اقدامات کیے ہیں۔ شہریوں سے محتاط رہنے کی اپیل بھی کی جارہی ہے لیکن سخت پابندیوں سے گریز کیا جارہا ہے ۔ کارپوریشن کے ہیلتھ شعبے سے وابستہ افسران کا کہنا ہیکہ یومیہ بنیاد پر مانیٹرنگ کی جارہی ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جارہا ہے کہ کسی طرح حالات معمول پر آجائیں۔

Related posts

رسول کی بعثت مومنین پر اللہ کا احسان۔ مولانا شہوار نقوی

qaumikhabrein

سلامتی کونسل: طالبان کا انفرا اسٹرکچر ختم کرنے میں پاکستان مدد کرے۔ افغانستان

qaumikhabrein

اسرائیلی جیل میں خلیل کی موت کسی بھی وقت ہو سکتی ہے۔

qaumikhabrein

Leave a Comment