qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

مہاراشٹر میں ‘تعلیم کا حق نہیں تو ووٹ نہیں’ تحریک چلائی جائے گی

ریاست مہاراشٹر کی 65 ہائی و پرائمری اساتذہ کی تنظیم,.طلباء، سماجی تنظیم نے پونہ میں متحد ہو کر حق تعلیم ایکٹ پر سختی سے نفاذ، نیز کم طلباء کی تعداد والےاسکولوں کو بند کرنے کے فیصلے کی مخالفت، اسکولوں کو گرانٹ و دیگر مطالبات کی یکسوئی کے لئے متحد ہو کر پوری ریاست بھر میں تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے ‘تعلیم نہیں تو عوامی نمائندوں کو ووٹ بھی نہیں’ کا نعرہ دیا ہے۔

۔ اس طرح کی معلومات اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 کے بانی ساجد نثار احمد، مدھوکر کاتھوڑے،بھاو صاحب چاسکر نے دی ہے۔ میٹنگ میں میں ایم ایل اے، ڈاکٹر سدھیر تامبے، ایم ایل اے بلی رام پاٹل،ایم ایل اے دتاترے ساونت، عام آدمی پارٹی کے لیڈر مکند کردانت، سیکنڈری ٹیچرس اسوسی ایشن کوآرڈینیٹنگ کمیٹی کے صدر دنیشور کناڈے، مہاراشٹر اسٹیٹ پرائمری ٹیچرس اسوسی ایشن کوآرڈینیٹنگ کمیٹی کے صدر مدھوکر کاتھوڑے، شکشک بھارتی کے صدر نوناتھ گینڈ، شکشک سنگھ کے صدر امبا داس واجے، شکشک سمیتی صدر ادے شندھے، اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 کے بانی ساجد نثار احمد، ماہر تعلیم گیتا مہاشبدے، پریکٹیشنر کشور درک، مالویکا جھا، پریش جے شری منوہر، سماجی کارکن سنیتی سلبھا رگھوناتھ، ایکٹیو ٹیچرس فورم، مہاراشٹر پروگریسو ٹیچرز ایسوسی ایشن، چھاترا بھارتی، اسٹوڈنٹ فیڈریشن آف انڈیا۔ نرمدا ریسکیو موومنٹ، ایم پکٹو، مہاراشٹر اسٹیٹ کے عہدیدار، سماج وادی ادھیاپاک سبھا، اسٹوڈنٹ آرمی، اے اے پی پیرنٹس ایسوسی ایشن، نان ٹیچنگ اسٹاف کارپوریشن، مہاراشٹر اسٹیٹ ووکیشنل گائیڈنس ایسوسی ایشن موجود تھے۔

۔مہاراشٹر اسٹیٹ ایجوکیشن ریسکیو ایکشن کمیٹی مہاراشٹر کے بینر تلے، ریاست بھر میں ضلع سطح پر احتجاج کیا جائے گا۔ ڈویژن سطح پر ایجوکیشن رائٹس کانفرنسیں منعقد کی جائیں گی۔ مقررہ تاریخ پر گاؤں والے، اساتذہ اور طلبہ ریاست کے تمام دیہاتوں میں گھنٹی بجا کر حکومت کو متنبہ کریں گے کہ ‘ہمارے اسکول بند نہ کئے جائیں، تعلیم کا حق نہ چھینا جائے’، طلباء وزیر اعلیٰ، گورنر اور صدر کے ساتھ ساتھ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے ججوں کو خط لکھیں گے۔ ایجوکیشن پروٹیکشن ایکشن کمیٹی کی جانب سے ریاست کے تمام ایم ایل ایز اور ایم پیز کو ان کی توجہ مبذول کرانے کے لیے خط بھیجیں جائیں گے۔ ٹیچرز یونینوں کی جانب سے ریاست میں ہر جگہ مقامی ایم ایل اے کو میمورنڈم دیا جائے گا۔ اسکول مینجمنٹ کمیٹی، اور گرام سبھا کی قرارداد پاس کرکے حکومت اور عدالت کو بھیجی جائے گی۔مقامی اخبار میں خبریں شائع کی جائیں گی اور سوشل میڈیا پر مہم چلائی جائے گی۔۔

Related posts

پوپ نے امام حسین کے نام والا بینر قبول کیا

qaumikhabrein

میدان سے مذاکرات کی میز تک حماس کی جنگ۔۔ سراج نقوی

qaumikhabrein

نواز شریف کی پارٹی کو ووٹ دینا حرام۔ علما کا فتویٰ

qaumikhabrein

Leave a Comment