qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

مہاراشٹر۔رواں تعلیمی سال میں 30 ہزار نئے اساتذہ اسکولوں میں ہونگے

ریاست مہاراشٹر میں رواں تعلیمی سال میں تقریباً 30 ہزار نئے اساتذہ مختلف اسکولوں میں حاضر ہونگے۔ یہ یقین دہانی اسکولی تعلیم کے وزیر دیپک کیسرکر نے کرائی ہے۔

دیپک کیسرکر۔وزیر تعلیم۔مہاراشٹر

کمپیوٹرائزڈ سسٹم پاویترا کے ذریعے ریاست مہاراشٹر کے
مقامی حکومتی اداروں اور نجی انتظامی اسکولوں میں اساتذہ کی بھرتی کے لیے (TAIT) ٹیٹ امتحان کا انعقاد 22 فروری سے 3 مارچ 2023 تک آن لائن منعقد کیا گیا تھا۔ مذکورہ امتحان کے نتائج کا اعلان 24 مارچ کو کیا گیا ہے، اور مارک لسٹ مہاراشٹر اسٹیٹ ایگزامینیشن کونسل کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔ نتیجہ جاری ہوئے ایک مہینہ گزر چکا ہے لیکن بھرتی پروسیجر کا عملشروع نہیں ہونے سےامیدواروں میں بے چینی ہے۔

ٹیچر بھرتی کے لئے مسلسل کوشاں اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ11138 کے بانی ساجد نثار احمد نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم اسکولی تعلیم کے وزیر دیپک کیسرکر کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں، مگر یہ اعلان ماضی کے وزیر تعلیم کے جیسا صرف اعلان نا رہ جائے ۔ تعلیمی سال دو ماہ میں شروع ہوگا۔ سرکاری انتظامیہ کو اساتذہ کی بھرتی کا عمل دو ماہ میں مکمل کرنے کا چیلنج درپیش ہے۔ لہٰذا اساتذہ کی بھرتی کا عمل جلد شروع کیا جائے نیزبھرتی کے ٹائم بونڈ، پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے اساتذہ بھرتی کا پروسیجر شروع کیا جائے، یہ مطالبہ اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کے بانی ساجد نثار احمد نے کیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھئے۔۔اردو اساتزہ

Related posts

غزہ میں پانی کا بحران ۔ لوگ آلودہ پانی پینے کو مجبور۔ بیماریوں کا خطرہ

qaumikhabrein

مدراس ہائی کورٹ نے کورونا کی تازہ لہر کے لئے چناؤ کمیشن کو دوشی مانا۔

qaumikhabrein

ایران۔ امام زادے کے روضے کے حملہ آوروں کے شناختی دستاویزات اور تصاویر شائع

qaumikhabrein

Leave a Comment